اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

اس حمام میں سب ننگے ہیں،لوگ نواز شریف کے کیسز کو دیکھ کر تھک گئے ہیں،لوگ کہتے ہیں کہ کیسز کو بس کر و اور آگے چلو،وزیراطلاعات فواد چودھری نے بڑا اعلان کردیا

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دل اور زبان میں کوئی فرق نہیں ،وہ جو کہہ کر اقتدار میں آئے تھے اب انہی سب وعدوں پر کام کر رہے ہیں ،نیب وزیراعظم کے اختیار میں نہیں ،بیورو کریسی کو روایتی راہ سے ہٹانے کی ضرورت ہے،اس میں اصلاحات لارہے ہیں ، ،سندھ کے معاملے میں جو کچھ سامنے آ رہا ہے اس سے بڑے بڑے لوگ پکڑے جائیں گے ،

چیئرمین سینیٹ مسلسل دباؤ میں ہیں، بلوچستان میں ٹریلین روپے خرچ کرنے کے حوالے سے پوچھا تھا،برا انہی کو لگتا جن کی داڑھی میں تنکا ہوتا ہے سندھ حکومت نے 20سال میں کچھ نہیں کیا،پانامہ کو آئے 3سے 4سال ہوگئے ہیں لیکن ابھی تک فیصلے نہیں ہوئے، لوگ نواز شریف کے کیسز کو دیکھ کر تھک گئے ہیں،لوگ کہتے ہیں کہ کیسز کو بس کر و اور آگے چلو، مریم نواز پرکئی الزامات لگائے ہی نہیں گئے۔وہ جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کررہے تھے۔ فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سچ ہمیشہ لوگوں کو برا لگتا ہے۔ ایوان میں کوئی نہیں چاہتا کہ کسی غریب کی بات ہو اور عوام کے مسائل کے حوالے سے کوئی بات کی جائے۔ بلوچستان میں ٹریلین روپے خرچ کیے گئے ۔ میں نے تو بس اس حوالے سے ہیپوچھاتھا۔ برا انہی کو لگتا جن کی داڑھی میں تنکا ہوتا ہے۔ صوبوں کی ترقی کیلئے ٹریلین روپے دیئیگئے لیکن ترقی کیلئے کوئی کام نہیں کیا گیا۔ کراچی سے اگر رینجرز ہٹالی جائے تو امن برقرار رکھنا مشکل ہوگا۔ سندھ حکومت نے 20سال میں کچھ نہیں کیا۔ پاناما کو آئے 3سے 4سال ہوگئے ہیں لیکن ابھی تک فیصلے نہیں ہوئے۔ بڑا مشکل ہے ان لوگوں کیخلاف کھڑا ہونا ۔ قانون پر عملدرآمد کا نظام بہت پیچیدہ ہے۔ نیب وزیراعظم کے اختیار میں نہیں ہے۔ نیب آزادانہ طور پر کام کرتا ہے۔ نیب کے پاس وسائل کی کمی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بڑے لوگوں کی کوشش ہے کہ سہولیات عام آدمی تک نہ پہنچیں۔ مریم نواز پرکئی چارجز لگائے ہی نہیں گئے۔

مقدمات چلنے پر مجھے مایوسی ہوئی۔ چیئرمین سینیٹ مسلسل دباؤ میں ہیں، ان کو ایوان کی کارروئی چلانیکا کوئی تجربہ نہیں تاہم اس سلسلے میں پارٹی کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہئے ۔ ہم نے الیکشن میں کسی شخص کو نہیں بلکہ پارٹی کو سپورٹ کیا تھا ۔ میری کوشش ہے کہ غلط زبان استعمال نہ کروں۔ سینیٹرمشاہداللہ اکیلئے نہیں اس حمام میں سب ننگے ہیں۔ انہوں نے پی آئی اے کے ساتھ جو کیا وہ سب کے سامنے ہے ۔وہ سب کچھ کرسکتے ہیں۔

ہم بیورو کریسی میں اصلاحات لارہے ہیں۔بیورو کریسی کو روایتی راہ سے ہٹانے کی ضرورت ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ لوگ نواز شریف کے کیسز کو دیکھ کر تھک گئے ہیں۔کیس لمبے وقت کیلئے چلے جا رہے ہیں۔لوگ کہتے ہیں کہ کیسز کو بس کر و اور آگے چلو۔ وزیراعظم عمران خان کی دل اور زبان میں کوئی فرق نہیں ہے۔وہ جو کہہ کر اقتدار میں آئے تھے اب انہی سب پر کام کر رہے ہیں۔سندھ کے معاملے میں جو کچھ سامنے آ رہا ہے اس حوالے سے بڑے بڑے لوگ پکڑے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…