جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

اسحاق ڈار سے شادی ماروی میمن کو بھاری پڑ گئی، شادی کے بعد ان کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا اور اب وہ کس حال میں ہیں؟ افسوسناک انکشافات

datetime 31  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار مزید شادیاں کرنے کے چکر میں ہیں، یہ بات سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہی، سینئر صحافی نے ماروی میمن اور اسحاق ڈار کی شادی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار جو لندن میں ٹوپی پہن کر نمازی بنتے ہیں انہوں نے ماروی میمن سے بہت ظلم کیا،

انہوں نے کہا کہ  خدا کی قسم ماروی میمن بے چاری کہتی ہے کہ نکاح کے وقت اسحاق ڈار ساتھ بیٹھے تھے اور نکاح کے گواہ ان کے ساتھ بیٹھے تھے اور سامنے نکاح خوان بیٹھاتھا لیکن اس حوالے سے اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ نکاح کہیں اور ہو رہا تھا میں کہیں اور بیٹھا تھا، سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ اسحاق ڈار کے اس ظلم کی وجہ سے ماروی میمن کے آنسو نہیں تھمتے۔ سینئر صحافی نے کہا کہ ماروی میمن کے والد بھی کہتے ہیں کہ یہ تم نے کیا کر دیا۔ انہوں نے گفتگو کے دوران کہا کہ اسحاق ڈار مزید شادیوں کے چکر میں ہیں وہ اپنی پہلی بیوی کا فون بھی نہیں سنتے ہیں، پروگرام میں معروف تجزیہ کار رانا مبشر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار نے 30 جولائی 2016ء کو اسلام آباد میں ساڑھے آٹھ بجے منسٹرز انکلیو کے گھر نمبر15 میں ماروی میمن سے نکاح کیا۔ معروف تجزیہ کار نے کہا کہ ماروی میمن تو اسے تسلیم کرتی ہیں اور اسحاق ڈار بھی کسی حد تک اس بات کو تسلیم کرتے ہیں، اسحاق ڈار کے تسلیم کرنے کے بعد میاں نواز شریف کے سامنے یہ کیس پیش ہوا جس پر ایک ہنگامہ کھڑا ہو گیا، رانا مبشر نے کہا کہ اس موقع پر انوشے بی بی بھی وہاںآ گئیں، انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میاں نواز شریف نے اسحاق ڈار کی سائیڈ لی اور ماروی میمن کی بات بھی نہیں سنی، معروف تجزیہ کار نے کہا کہ یہ بات ماروی میمن کی ناراضی کا باعث بنی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…