اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دیامربھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کون کرے گا؟حکومت نے ٹھیکہ فائنل کرلیا،اربو ں ڈالرز کے منصوبوں کے بارے میں ایسا فیصلہ کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

datetime 12  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آ ئی این پی) واپڈا نے دیامر بھا شا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکہ مقامی انجینئرنگ کمپنیز کو دینے کا فیصلہ کیا ہے،بین الاقوامی معیار کی مقامی انجینئرنگ کمپنیوں کیلئے اپنی صلاحیتیں ثابت کرنے کا بہترین موقع ہے، فیصلے سے پاکستان ٹیکنالوجی سے متعلق صلاحیتوں میں خودمختار ہوگا اور سماجی، اقتصادی شعبوں میں ترقی کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق واپڈا نے کافی عرصہ سے تاخیر کا شکار مہمند اور بھاشا ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکہ مقامی انجینئرنگ کنسلٹنٹ کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ماضی میں پاکستان ڈیموں کی بحالی کے کاموں کیلئے اہم کردار بین الاقوامی کمپنیوں کو دیاجاتا رہا ہے جس کے باعث پاکستان کے مقامی انجینئرز کی صلاحیتوں میں اضافہ نہیں ہوسکا۔ اب واپڈا کی جانب سے مقامی انجینئرز کو ٹھیکے دینے کا اہم فیصلہ سامنے آیا ہے جس سے پاکستان ٹیکنالوجی سے متعلق صلاحیتوں میں خودمختار ہوگا اور سماجی، اقتصادی شعبوں میں ترقی کرے گا۔اس فیصلے کے بعد کچھ گروہ اپنے مفادات حاصل کرنے کیلئے منفی پروپیگنڈا پھیلانے میں مصروف ہیں کہ پاکستانی انجینئرز میں اتنی صلاحیت اور قابلیت نہیں کہ بھاشا اور مہمند ڈیم جیسے بڑے منصوبوں پر کامیابی کے ساتھ کام کر سکیں۔اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ جہاں ضرورت پڑی مقامی کمپنیاں بین الاقوامی کمپنیوں سے مدد حاصل کریں گی۔ ملکی انجینئرز کو ذمہ داری دینے کے ٖفیصلے سے پاکستان کے اندر قابل انجینئرز کی کھیپ پیدا ہوگی اور با صلاحیت انجینئرز کو اپنی حلاحیت اور قابلیت ثابت کرنے کا موقع ملے گا امید کی جاتی ہے کہ مفاد پرست ٹولے کے پروپیگنڈے کے باوجود یہ منصوبہ کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگا۔ واپڈا نے دیامر بھا شا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکہ مقامی انجینئرنگ کمپنیز کو دینے کا فیصلہ کیا ہے،بین الاقوامی معیار کی مقامی انجینئرنگ کمپنیوں کیلئے اپنی صلاحیتیں ثابت کرنے کا بہترین موقع ہے

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…