اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی جی پنجاب محمد طاہر کی تبدیلی کے بعد تحریک انصاف کی حکومت نے ایک اور بڑے پولیس افسر کو تبدیل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد امین بخاری کو تبدیل کرتے ہوئے ایس ایس پی میاں سعید کی خدمات طلب کر لی ہیں۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھ دیا ہے۔ واضح رہے کہ ایس ایس پی میاں سعید نے خیبرپختونخواہ باچا خان یونیورسٹی کے مشہورمشال قتل کیس کی تحقیقات کی تھیں۔