بدھ‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2026 

امریکا نے چینی مصنوعات پر 200 ارب ڈالر کا نیا ٹیکس عائد کر دیا

datetime 15  ستمبر‬‮  2018 |

واشنگٹن((این این آئی))امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکومت کو ہدایت دی ہے وہ چین سے آنے والی مصنوعات پر 200 ارب ڈالر کے نئے محصولات لگائے کے لیے کام شروع کر دیں۔عرب ٹی وی کے مطابق صدر ٹرمپ کی طرف سے چینی مصنوعات پر کسٹم ٹیکس لگانے کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیاجب دوسری جانب امریکا کے وزیر خزانہ سٹیون منوچن چین کے ساتھ تجارتی تنازع حل کرنے کے لیے دوبارہ بات چیت کی کوشش کر رہے ہیں۔کچھ رپورٹس میں بتایا گیا کہ محصولات سے متعلق خبروں کے نتیجے میں امریکی تجارت میں کمی سے چین کی سمندر پار تجارت متاثر ہوئی جس سے ڈالر کی شرح

میں بہتری اور چین کی کرنسی یوآن کی قدر گر گئی ۔نئے محصولات لگانے کی تیاری کا کام اس کے ایک ہفتے بعد شروع ہوا جب صدر ٹرمپ نے امریکہ میں چین کی 200 ارب ڈالر کی درآمدات پر نئے محصولات لگانے کا عندیہ دیا تھا۔ٹرمپ نے یہ دھمکی بھی دی تھی کہ وہ مزید 267 ارب ڈالر کی چینی مصنوعات پر ٹیکس لگا سکتے ہیں۔ٹرمپ انتظامیہ پہلے ہی 50 ارب ڈالر کی چینی اشیا پر اضافی ٹیکس لگا چکی ہے۔امریکا نے پچھلے سال چین سے 505 ارب ڈالر کا سامان درآمد کیا تھا۔ لیکن شماریات کے امریکی بیورو نے بتایا کہ اس سال جولائی تک پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں درآ مدات میں 9 فی صد اضافہ ہوا ۔



کالم



بسنت کے معاملے میں


یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…