اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)غیر مسلم خصوصاًیہودیوں اور نصرانیوں کا مساجد میں داخل ہونا جائز ہے، سعودی عالم دین نے فتویٰ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق غیر مسلم خصوصاََ یہودیوں اور نصرانیوں کے مساجدمیں داخلے کے حوالے سے فتویٰ جاری کرتے ہوئے سعودی جامعہ مسجد المحیسن کے امام شیخ عادل الکلبانی کا کہنا ہے کہ غیر مسلم خصوصاًی
ہودیوں اور نصرانیوں کا مساجد میں داخل ہونا جائز ہے۔جمعہ کو امام سعودی جامعہ مسجد المحسین شیخ عادل الکلبانی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم غیر مسلم وفود کو مسجد نبویﷺ میں خوش آمدید کہا کرتے تھے،نجران کے نصرانیوں کا استقبال بھی مسجد نبوی میں ہی کیا گیا تھا۔اس میں کوئی حرج نہیں کہ یہودی اور نصرانی مساجد میں آسکتے ہیں۔