پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

موڈیر نے پاکستان کی ریٹنگ منفی کردی

datetime 21  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی مالیاتی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز انویسٹرز سروس نے پاکستان کی درجہ بندی مستحکم سے کم کر منفی کردی۔ رپورٹ کے مطابق کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق پاکستان کی ریٹنگ کے نقطہ نظر کو منفی اعداد میں پہنچانے کا فیصلہ پاکستان میں ادائیگیوں کے توازن پر پڑنے والے دباؤ کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی اور بیرونی خطروں میں اضافے کے باعث کیا گیا۔

موڈیز نے امید ظاہر کی کہ رواں ماہ 30 تاریخ کو اختتام پذیر ہونے والی پاکستانی حکومت کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے زر مبادلہ کے بہاؤ میں 2 سے 3 ارب ڈالر کا معمولی اثر مرتب ہوگا۔ موڈیز: پاکستان کی ’بی تھری‘ ریٹنگ برقرار ان کا مزید کہنا تھا کہ سرمایہ کاری میں واضح کمی کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے اور اس میں آئندہ 12 سے 18 ماہ کے دوران اضافے کا کوئی امکان نہیں۔ کم ہوتے ذخائر سے اعتدال پسند اخراجات پر جاری بیرونی سرمایہ کاری کو خطرہ ہے اور اس کے نتیجے میں ممکنہ طور پر حکومتی سیال ہونے کے خطرات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ تاہم موڈیز نے پاکستان کی بی 3 مقامی اور طویل مدتی غیر ملکی کرنسی جاری کنندہ اور غیر محفوظ قرض کی ریٹنگ بھی برقرار رکھی ہے۔ موڈیز کا پاکستانی معیشت کے مستحکم ہونے کا عندیہ موڈیز کے مطابق پاکستان کی بی 3 ریٹنگ کو برقرار رکھنے کا فیصلہ پاکستان میں توانائی منصوبوں اور تعمیری ڈھانچے میں بہتری کے بعد تیز ہوتی ترقی کی صلاحیت کے بعد کیا گیا۔ یہ کریڈٹ پاکستان کی خراب ہوتی بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی صورتحال اور حکومت کا کم آمدنی میں قرض برداشت نہ کرنے کی صلاحیت کو مضبوط کرنے میں معاون ثابت ہوا۔ یاد رہے کہ رواں برس مارچ میں موڈیز نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) میں سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستان میں مضبوط معاشی سرگرمیوں کے آغاز کی اُمید ظاہر کی اور پاکستان کی کریڈٹ پروفائل کو بی 3 اسٹیبل میں شامل کرنے کی تصدیق بھی کردی تھی۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…