ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لاہور دھماکہ ، خودکش حملہ آور نے چند روز میں کتنی رہائشگاہیں تبدیل کیں، افغانستان میں موجود بھارتی قونصل خانہ حملے کے وقت کیا کام کرتا رہا؟تہلکہ خیز انکشاف

datetime 25  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور خودکش دھماکے کا حملہ آور بلوچستان اور خیبرپختونخواہ میں بھی مقیم رہا، لاہور چند دن قبل پہنچا، 3مختلف جگہوں پر قیام کیا، افغانستان میں بھارتی قونصل خانہ حملے کی مانیٹرنگ کرتا رہا۔ اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق لاہور خودکش دھماکے کا حملہ آور بلوچستان اور خیبرپختونخواہ میں بھی مقیم رہا اور لاہور میں بھی اس نے حملے سے قبل تین مختلف جگہوں پر قیام کیا۔ خودکش حملہ آور کا ٹارگٹ سکیورٹی اہلکار تھے۔

حملہ آور گندے نالے کی طرف سے موـٹر سائیکل پر سوار ہو کر آیا جس کے بعد اس نے ایک جگہ کھڑے ہو کر موقع کا جائزہ لیا اور پھر ایک گاڑی میں پولیس اہلکاروں اور اس کے باہر کھڑی نفری کو ٹارگٹ کیا۔ذرائع کے مطابق خَفیہ اداروں نے ٹیلی فون کالز اور گرفتار سہولت کاروں کے بیانات سے معلوم کیا ہے کہ لاہور دھماکے کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی را، موساد اور این ڈی ایس ہیں جبکہ افغانستان میں موجود بھارتی قونصل خانہ حملے کی مسلسل مانیٹرنگ کرتا رہا ۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…