دوحا(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب سمیت چار اسلامی ممالک نے گزشتہ روزقطر کا بارڈر سیل کردیا ہے جس کے بعد قطر میں خوراک بحران پیداہونے کاخدشہ ہے اوراب شہریوں نے خوراک کی پریشانی سے نمٹنے کےلئے ملک بھرکے بازاروں میں بنیادی ضروریات کی اشیاکی خریداری عروج پرپہنچ گئی ہے ۔قطری شہری خوراک کوسٹاک کرنے میں مصروف ہیں اوران اشیامیں دودھ ،چاول ، آٹا، انڈے ، ڈبل روٹی ، پانی ،
گروسری اور دیگر سامان شامل ہے۔عالمی او رقطری میڈیا نے شہریوں کی خریداری کرنے کی تصاویر لی ہیں جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں اوراب قطرمیں سب سے بڑی بحث خوراک ہے اورقطرکے شہری اس حوالے سے پریشانی کاشکارہیں اوربازاروں میں بارڈرسیل ہونے کی وجہ سے قطرکے بارڈرپرٹرکوں کوروک دیاگیاہے جس سے قطرمیں چندروزمیں خوراک کابحران شدیدہوسکتاہے ۔