پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

دوسال کی وارنٹی والا چارجر15روز میں ہی خراب،واپسی یا تبدیلی سے انکارپر صارف نے ایسا کام کردیاکہ دکانداروں کے ہی ہوش اُڑ گئے

datetime 6  جون‬‮  2017 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )مارکیٹ میں بعض معروف موبائل کمپنیوں کے موبائل چارجرزعام ہیں اورجب کسی صارف کے موبائل فون کے ساتھ خریداگیاچارجرخراب ہوجائے تووہ متعلقہ کمپنی کاچارجرخریدلیتاہے تاکہ اس کے موبائل فون کی چارجنگ پرکوئی اثرنہ پڑے ،ایساہی ایک واقعہ لاہورکے ایک رہائشی کے ساتھ پیش آیاہے ۔تفصیلات کے مطابق نوازنامی شخص نے مال روڈ پر ایک دوکان سے400روپے میں معروف موبائل

کمپنی سام سنگ کا موبائل چارجر خریدا جس کے معیار کے بارے میں دکاندار نے اسے 2سال کی گارنٹی بھی دی مگر نہ تو چارجر اصلی تھا اور نہ ہی معیاری جو صرف 15 روز بعد ہی خراب ہو گیا ۔جب نوازاس چارجرکوتبدیل کرانے کےلئے اس دکاندارکے پاس گیاتودکاندارنے چارجرکونقلی تسلیم کرنے کے بجائے نوازکوفروخت کیاگیاچارجرتبدیل کرنے سے انکارکردیا۔جس کے بعد نواز نے دکاندار کو قانونی نوٹس بھجوا تے ہوئے اپنے نقصان کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کردیا اورنوازکی طرف سے قانونی نوٹس ملتے ہی اس دکاندارنے ٹیلی فون کیااوراس کوچارجرکی رقم اداکرنے کایقین دلایااوراس پرہی بس نہیں کی بلکہ لاہورہائیکورٹ کے ایک وکیل اوراپنی ٹریڈیونین کے نائب صدرسے بھی نوازکوٹیلی فون کرادیالیکن دوماہ بعد بھی نوازکونہ توچارجرتبدیل کرکے دیااورنہ ہی رقم واپس کی ۔نوازنے صبرکاپیمانہ لبریزہونے اوردکاندارکی چالاکی سے ذہنی طورپرتنگ آکرصارف عدالت سے رجوع کرلیاہے اورعدالت میں درخواست دی ہے کہ اس کواس معاملے میں ذہنی کوفت ہوئی اورساتھ ہی اس کاوقت بھی ضائع کیاگیاہے ۔نوازنے عدالت سے درخواست کی ہےکہ اسے 20ہزار400روپے دکاندارسے دلوائے جائیں ۔عدالت نے درخواست پرکارروائی کرتے ہوئے دکاندارکونوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے کے اندراندر پیش ہونے کاحکم جاری کردیاہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…