دوحا (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب اورقطرکے درمیان تعلقات منقطع ہونے کے بعد سعود ی عرب نے قطرکی ائیرلائن قطرائیرویزکی سعودی عرب میں داخلے پرپابندی عائد کردی ہے جس کی وجہ سے عمرہ اداکرنے والےپاکستانی زائرین دوحا اور سعودی عرب میں پھنس گئے ہیں ۔اس پریشانی کے خاتمے کےلئے قطرائرلائنزنے اپنے مسافروں کو
دیگرائرلائنزکے ذریعے منزل مقصود تک پہنچانے کےلئے کوششیں شروع کردی ہیں ۔واضح رہے کہ سعود ی عرب نے ایک حکم نامے کے تحت قطرائیرویزکے سعودی عرب میں داخلے پرپابندی لگادی ہے جس کی وجہ سے دیگرمسافروں کے علاوہ عمرہ زائرین کوشدید مشکلات کاسامناہے جنہوں نے سفرقطرائیرویزکے ذریعے کرناتھااورٹکٹس کی بکنگ کرارکھی تھی ۔



















































