اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی بیورو کریسی نے متعددافسرا ن کی تقرریوں اور تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کردیے گئے ، ڈاکٹر کاظم کو چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ، گریڈ 20کے افسر اورنگزیب حق کو چیف سیکرٹری بلوچستان جبکہ گریڈ21کے افسر طاہر حسین کو ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کردیا گیا ۔ جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر کاظم نیاز جوائنٹ سیکرٹری وزیراعظم ہاؤس کے طور پر کام کر رہے تھے ،
گریڈ21کے افسر اورنگزیب حق کو چیف سیکرٹری بلوچستان تعینات کردیا گیا ، اورنگزیب حق اس سے پہلے سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن تعینات تھے ، گریڈ21کے افسر طاہر حسین کو ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کردیا گیا ، طاہر حسین چیف سیکرٹری گلگت بلتستان تعینات تھے، شعیب میر کو ایڈیشنل سیکرٹری انچارج وفاقی ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ ڈویژن تعینات کردیا گیا ، شعیب میر کے پاس اس سے پہلے چیف سیکرٹری بلوچستان کا عہدہ تھا۔