بھارتی سیکرٹری خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے

3  مارچ‬‮  2015

اسلام آباد(نیوزٹو ڈے)بھارتی سیکرٹری خارجہ سبرامنیم جے شنکر سارک یاترا کے تیسرے مرحلے میں آج اسلام آباد پہنچ گئے۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ سبرامینیم جے شنکر ایسے وقت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں جب لائن آف کنٹرول پر کئی مہینوں سے جاری کشیدگی، فریقین کے ایک دوسرے پر دہشت گردوں کی سرپرستی کے الزامات اور خطے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے اثرات دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کی امیدوں کو معدوم کر چکے ہیں۔ بھارتی میڈیا آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے قومی سرحدوں کی حفاظت اور دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے بیان پر تلملا رہا ہے۔ ایسے میں دونوں ممالک کے سیکرٹری خارجہ آج دفتر خارجہ میں ملاقات کریں گے جس کے بعد وفود کی سطح پر پاک بھارت مذاکرات ہونگے۔ دورے میں بھارتی وزارت خارجہ کا اعلیٰ سطح وفد بھی سیکرٹری خارجہ کے ہمراہ ہوگا۔ مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلووں کا جائزہ لیا جائے گا۔ سبرامنیم جے شنکر مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے بھی ملاقات کریں گے جس کے بعد بھارتی سیکرٹری خارجہ وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کیلئے جائیں گے۔ جے شنکر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا خصوصی پیغام پاکستانی قیادت کو پہنچائیں گے۔ خارجہ پالیسی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات سے تعلقات میں بہتری کیلئے کسی بریک تھرو کی توقع نہیں رکھنی چاہئے تاہم اتنا ضرور ہے کہ اس ملاقات سے دونوں ممالک کے درمیان جامع مذاکرات کی بحالی کا دروازہ کھلنے کی امید ہے۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…