اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) سویڈن کے ماہرین نے گلاب کے پتوں میں الیکٹرانکس سرکٹ لگا کر بٹن دبانے پر ان کا رنگ تبدیل کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔سائنسدانوں نے ’سائبرپلانٹس‘ بنانے کے لیے الیکٹرانکس کی مدد سے پودے میں پانی، معدنیات اوردیگراہم اجزا کوکنٹرول کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے اور اسے نامیاتی برقیات ( آرگینک الیکٹرانکس) کا نام دیا گیا ہے اور سویڈن کی لنکوئپنگ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے پودے کے افعال کو الیکٹرانکس کے ذریعے کنٹرول کرنے کے تجربات کیے ہیں۔اس سے قبل ماہرین پودے کے نظام اور مالیکیول کنٹرول کرنے میں ناکام رہے تھے لیکن اب الیکٹرانکس کی مدد سے یہ ممکنہے کہ پودے کو سینسر بھی بنایا جاسکتا ہے اس سے پودوں کی نشوونما قابو میں کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر بہت سے کام کیے جاسکتے ہیں۔ سائنسدانوں نے پالیمراورالیکٹرانک کے ذریعے ہائیڈروجل بھی تیارکیا ہے جو پودے میں جذب ہوجاتا ہے۔ یہ پالیمر کنڈکٹر ہوتے ہیں اوران سے بجلی گزرسکتی ہے۔ اسی طرح ابتدا میں بٹن دبا کر گلاب کی پتوں کا رنگ بدلنے کا تجربہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کاغذ اور پلاسٹک وغیرہ پر الیکٹرانک سرکٹ چھاپنے کا عمل 1990 کے عشرے سےجاری ہے لیکن پتوں پرانہیں پہلی مرتبہ ا?زمایا گیا ہے۔