ہفتہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2026 

رات کو نوڈلز کھائے، صبح پورا خاندان مردہ پایا گیا

datetime 17  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر گریٹر نوئیڈا میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے،

جہاں مبینہ طور پر نوڈلز کھانے کے بعد ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے۔ مرنے والوں میں میاں بیوی اور ان کے تین بچے شامل ہیں، جبکہ واقعے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاندان نے جمعہ کی رات کھانے میں نوڈلز کھائے تھے، جس کے بعد پانچوں افراد کی پراسرار موت واقع ہوگئی۔ واقعے کی تحقیقات کرنے والی فوڈ سیفٹی ٹیم نے گھر میں موجود کھانے پینے کی اشیا کے پیکٹوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔فوڈ سیفٹی افسر او پی سنگھ کے مطابق معائنے کے دوران اشیائے خورونوش کے پیکٹوں پر کوئی ایسی چیز نہیں ملی جسے فوری طور پر مشکوک قرار دیا جا سکے۔ پیکٹوں پر میعاد ختم ہونے کی تاریخ سمیت دیگر تفصیلات بھی دیکھی گئیں، تاہم ابتدائی جانچ میں کوئی واضح خرابی سامنے نہیں آئی۔

فوڈ سیفٹی افسر نے کھانے میں زہر ملائے جانے کے امکان کو بھی مسترد نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عام طور پر فوڈ پوائزننگ کی صورت میں قے اور اسہال جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں، تاہم اس واقعے میں اموات کی حتمی وجہ کا تعین تحقیقات کے بعد ہی ممکن ہوگا۔حکام کی جانب سے واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ خاندان کی ہلاکتیں آلودہ خوراک، زہریلے مادے یا کسی دوسری وجہ سے ہوئیں۔ تاحال اموات کی اصل وجہ کی حتمی تصدیق سامنے نہیں آئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…