اسلام آباد (نیوز ڈیسک) دبئی حکومت نے جشنِ میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے سرکاری ملازمین کے لیے تین روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔
نبی کریم ﷺ کی ولادتِ باسعادت کا یہ مبارک موقع دنیا بھر میں مسلمان مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ مناتے ہیں۔دبئی کے محکمہ انسانی وسائل کے مطابق 28 اگست بروز جمعہ سرکاری محکموں، اداروں اور حکام کے لیے تعطیل ہوگی۔ جمعہ کے بعد ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار چھٹیاں ہونے کے باعث سرکاری ملازمین کو مسلسل تین دن آرام کا موقع ملے گا۔حکومت کے مطابق ایسے ادارے جہاں عوامی خدمات کی فراہمی یا ضروری انتظامی امور کے باعث کام جاری رکھنا ناگزیر ہو، وہاں متعلقہ حکام عوامی ضرورت اور ادارے کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیوٹی اور چھٹیوں کا شیڈول طے کریں گے۔
اسی طرح شفٹوں میں کام کرنے والے ملازمین اور ضروری سروسز سے وابستہ عملے کے لیے تعطیلات کا فیصلہ متعلقہ ادارے اپنی آپریشنل ضروریات کے مطابق کریں گے۔دوسری جانب کویت بھی اس سے قبل جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر تین روزہ تعطیلات کا اعلان کرچکا ہے۔



















































