جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

سعودی خاندان کی شادی کے لیے تیار کیا گیا 500 کلو وزنی کیک!

datetime 14  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسپین کے معروف پیسٹری شیف مارک سواریز نے سعودی شاہی خاندان کی ایک شادی کے لیے غیر معمولی اور شاندار کیک تیار کیا ہے،

جس کی اونچائی 3.5 میٹر، چوڑائی 1.8 میٹر جبکہ وزن تقریباً 500 کلوگرام ہے۔رپورٹس کے مطابق اس دیوہیکل کیک کا ابتدائی ڈیزائن اور تصور تیار کرنے میں شیف کو تقریباً ڈیڑھ ماہ کا وقت لگا، جبکہ اسے مکمل شکل دینے کے لیے مزید چار ماہ درکار ہوئے۔ عام طور پر تنہا کام کرنے والے مارک سواریز نے اس بڑے منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے اپنے پیسٹری شیف دوستوں اور ان کے اہل خانہ کی مدد بھی حاصل کی۔کیک کی تیاری میں سب سے زیادہ محنت 33 ہزار پھولوں کی پتیوں کو تیار کرنے، مختلف رنگ دینے اور انہیں شاخوں و پھولوں کے ساتھ خوبصورتی سے سجانے پر صرف ہوئی۔

اس مرحلے میں شیف کے دوستوں، خاندان اور دیگر قریبی افراد نے بھی بھرپور تعاون کیا۔مارک سواریز کے مطابق اس منفرد فن پارے کی تیاری میں مجموعی طور پر تقریباً 1800 گھنٹے صرف ہوئے۔ کیک کو اس انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ روایتی شادی کے کیک کے بجائے کسی شاندار آرٹ پیس یا میوزیم میں رکھے جانے والے فن پارے کی منظرکشی کرتا ہے۔یہ غیر معمولی کیک پیرس کے اوپرا گارنیئر میں منعقد ہونے والی ایک سعودی جوڑے کی شادی کے موقع پر پیش کیا گیا۔ تاہم دلہا اور دلہن نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…