منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بہتری

datetime 24  جولائی  2026 |

کراچی (این این آئی) ہینلے پاسپورٹ انڈیکس 2026 کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے اور یہ دو درجے ترقی کرتے ہوئے 103ویں سے 101ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

تازہ درجہ بندی کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد اب 29 ممالک اور خطوں میں بغیر پیشگی ویزا یا ویزا آن ارائیول کی سہولت کے ساتھ سفر کر سکتے ہیں، جو گزشتہ درجہ بندی کے مقابلے میں محدود مگر مثبت پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جاری کردہ انڈیکس میں دنیا کے 199 پاسپورٹس اور 227 سفری مقامات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ انڈیکس میں پاسپورٹ کی طاقت کا تعین اس بنیاد پر کیا جاتا ہے کہ اس کے حامل افراد کتنے ممالک میں بغیر پیشگی ویزا داخل ہو سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اگرچہ پاکستان کی عالمی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے، تاہم پاکستانی پاسپورٹ اب بھی عالمی سطح پر نسبتاً کمزور پاسپورٹس میں شمار ہوتا ہے۔

خطے کے دیگر ممالک میں بھارت 81ویں، بنگلہ دیش 97ویں اور نیپال 98ویں نمبر پر موجود ہیں، جبکہ پاکستان 101ویں نمبر پر ہے۔ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق عالمی درجہ بندی میں سنگاپور بدستور پہلے نمبر پر برقرار ہے، جبکہ جاپان دوسرے نمبر پر ہے۔ انڈیکس بین الاقوامی فضائی نقل و حمل کی تنظیم (آئی اے ٹی اے) کے سفری ڈیٹا کی بنیاد پر مرتب کیا جاتا ہے اور اسے پاسپورٹس کی عالمی حیثیت جانچنے کا ایک معتبر پیمانہ تصور کیا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…