منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

امریکی ویزا کے خواہشمند پاکستانیوں کے لئے بڑا اعلان

datetime 14  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستانی شہریوں کے لیے امریکی ویزا سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے،

جہاں طویل انتظار کے بعد امریکا نے لاہور اور کراچی میں اپنے قونصل خانوں میں ویزا اور قونصلر خدمات بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اعلان کے مطابق دونوں قونصل خانے رواں ماہ سے دوبارہ مکمل طور پر فعال ہوں گے اور 20 جولائی سے نان امیگرنٹ ویزوں کی درخواستوں پر باقاعدہ کارروائی کا آغاز کر دیا جائے گا۔ اس میں سیاحتی، تعلیمی اور کاروباری ویزوں سمیت دیگر متعلقہ کیٹیگریز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کو بھی معمول کی قونصلر سہولیات دوبارہ فراہم کی جائیں گی۔یاد رہے کہ مارچ میں ملک کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی خدشات اور احتجاجی صورتحال کے باعث امریکی حکام نے کراچی اور لاہور کے قونصل خانوں سے غیر ضروری عملہ واپس بلا کر ویزا آپریشنز عارضی طور پر معطل کر دیے تھے۔ اس فیصلے کے نتیجے میں ہزاروں درخواست گزاروں کو ویزا انٹرویوز اور اپوائنٹمنٹس کے لیے طویل انتظار کا سامنا کرنا پڑا۔

امریکی سفارت خانے نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اس سے قبل مئی میں پشاور قونصل خانے کی سرگرمیاں مرحلہ وار ختم کر کے اس کی خدمات اسلام آباد میں قائم امریکی سفارت خانے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔لاہور اور کراچی میں قونصلر سرگرمیوں کی بحالی سے توقع کی جا رہی ہے کہ ویزا درخواستوں کی کارروائی میں تیزی آئے گی، زیر التوا کیسز میں کمی ہوگی اور پاکستانی شہریوں کے لیے اپوائنٹمنٹ حاصل کرنا پہلے کے مقابلے میں آسان ہو جائے گا۔ اس پیش رفت کو دونوں ممالک کے درمیان قونصلر خدمات کی معمول پر واپسی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…