کراچی(این این آئی)ملک بھر میں سونے کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ اور سونے کی قیمت میں مزید 25 فیصد تک اضافہ ہو سکتا ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ اور فی اونس سونے کی قیمت 21 ڈالر اضافے کے ساتھ 4 ہزار 16 ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔گولڈمین سیکس نے دسمبر 2026 تک سونے کی قیمت فی اونس 4 ہزار 900 ڈالر تک پہنچنے کی پیشگوئی کر دی ہے۔
جو موجودہ قیمت سے تقریبا 25 فیصد زیادہ ہے۔پیشگوئی کے مطابق پاکستان میں اس وقت سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 22 ہزار 700 روپے ہے۔ جو بڑھ کر 4 لاکھ 50 ہزار یا اس سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں سونے کی قیمتیں عالمی مارکیٹ کی قیمتوں کے ساتھ متوازی رہتی ہیں۔ اور روپے کی قدر میں کمی بھی مقامی قیمتوں میں اضافے کا سبب بنتی ہے۔ عالمی حالات میں مزید اتار چڑھا آتا ہے یا روپے کی قدر میں کمی ہوتی ہے۔ تو سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے سرمایہ کاروں کا رجحان محفوظ سرمایہ کاری کی طرف بڑھا ہے۔ جس سے سونے کی طلب میں مزید اضافہ ہوا۔