سیالکوٹ (این این آئی)ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے استحکامِ پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ان کا کہنا ہے کہ مرکزی سیکریٹری اطلاعات کے عہدے سے استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بنا پر دیا ہے۔فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا ہے کہ بطور ممبر پارٹی کے لیے خدمات انجام دیتی رہوں گی۔