اسلام آباد(این این آئی)تاجروں نے عوام کا بھرکس نکالنا شروع کر دیا ،دن بدن بڑھتی مہنگائی کے باعث عوام کی چیخیں نکلنے لگیں حکومت مہنگائی کے جن کو قابو کرنے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دینے لگیـتفصیلات کے مطابق اشیاء خوردونوش کی قیمتو ں کو پر لگنا شروع ہو گئے ہیں جس کے باعث عوام کی پریشانیاں بڑھنے لگیںـایک ماہ کے دوران پھول آئل کے ایک پیکٹ کی قیمت میں 150روپے اضافے نے لوگوں کی چیخیں نکلوا دیں ـعوام الناس حکمرانوں کو کوسنے لگےـ
وفاقی وزراء اشیاء خوردونوش کی اشیاء میں قیمتوں میں اضافے سے مکمل طور پر لاعلم ہےـتاجربرادری نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا پروگرام بنا لیا لیکن انہیں پوچھنے والا کوئی نہیںـعوام الناس نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ خدا راہ اشیاء خوردونوش کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کو روکا جائےـپھول آئل کی قیمت میں بے پناہ اضافہ ظلم کی انتہا ہےـحکومت کا فوری نوٹس لینا چاہئےـ