جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

ہم اتنی محبت کرتے ہیں کہ سب ایک ہی کفن میں ہوں، اسماعیل ہنیہ کی بہو کا جذباتی بیان

datetime 7  ستمبر‬‮  2024 |

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ شہید کی بہو ایناس ہنیہ نے ان کی شہید پوتیوں کی یادگار تصاویر کے ساتھ ایک درد بھرا پیغام شیئر کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں ایناس ہنیہ نے دل کو چھولینے والی ایک تحریر کے ساتھ شہید امل اور مونا کی متعدد یادگار اور خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔11 اپریل 2024 کو عید کے دن حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کے 3 بیٹے اور 4 پوتے پوتیاں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔

اسماعیل ہنیہ کے بیٹے عید کے پہلے دن خاندان سے ملنے جا رہے تھے کہ اس دوران اسرائیلی فوج کی جانب سے کیے گئے فضائی حملے میں ان کے 3 بیٹے، حاضم، عامر اور محمد، جبکہ پوتے اور پوتیاں، جن میں مونا، امل، خالد اور رضان بھی شہادت کے مرتبے پر فائز ہوئے تھے۔اسماعیل ہنیہ شہید کی بہو ایناس ہنیہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں دعا کر رہی تھی کہ اللہ مجھے جڑواں بیٹیوں سے نوازے تاکہ انہیں کپڑے ایک جیسے پہناوں، لیکن اللہ نے مجھے امیدوں سے نوازا اور پھر مجھے میرے خواب ملے۔

ایناس ہنیہ نے کہا کہ جب مونا بڑی ہوئی اور امل کے قد کے قریب پہنچی تو میں بہت خوش ہوئی اور پھر دونوں نے ایک جیسے کپڑے پہننا شروع کیے۔اسماعیل ہنیہ کی بہو نے شہید بچیوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں ان کے لیے بہت خوش تھی۔ کیونکہ مونا امل کو کبھی اکیلا چلنے نہیں دیتی تھی، وہ اس کی تمام حرکتوں کی نقل کرتی تھی اور وہ ایک دوسرے سے اتنی گہری محبت کرتی ہیں کہ جیسے ہم سب ایک ہی کفن میں ہوں۔ایناس ہنیہ نے یہ بھی کہا کہ یہ سب محبت اور لگاو ہے، میرے دل، میری امیدیں۔ اللہ تمہارے لیے آسانیاں کرے، میری پیاری بیٹیو، اور جنت میں ہم سب کی ملاقات ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…