بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

تین سو کرروڑ روپے کی جائیداد کے تنازعے پر بہو نے سسر کو قتل کروا دیا

datetime 13  جون‬‮  2024 |

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر ناگپور میں ایک خاتون کے 300 کروڑ روپے سے زیادہ کی جائیدادکے تنازعے پر سسر کو قتل کر وانے کا انکشاف ہو ا ہے۔بھارتی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 82 سالہ تاجر پروشاٹم پٹی وار 22 مئی کو ناگپور کے علاقے بالاجی نگری میں ایک تیز رفتار کار کی ٹکر کے نتیجے میں ہلاک ہو گئے تھے۔اس واقعے کا مقدمہ ایک حادثے کے طور پر درج کیا گیا اور ڈرائیور اور کار کو ابتدائی تحقیقات کے بعد رہا کر دیا گیا تاہم ایک پولیس افسر نے حادثے کو مشکوک قرار دیتے ہوئے اس کی تفصیل سے تحقیقات کا فیصلہ کیا جس پر انکشاف ہوا کہ پروشاٹم پٹی وار کی بہو ارچنا پٹی وار نے اپنے سسر کو گاڑی سے ٹکر مارنے والے شخص کو ایک کروڑ روپے ادا کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

اس انکشاف کے بعد پولیس نے مقامی ٹان پلاننگ ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات ارچنا پٹی وار کواس کے چارشریک ملزمان کے ہمرا ہ گرفتار کر لیا، ان میں تیس سالہ نیرج ایشور نمجے، 29 سالہ سچن موہن دھارمک، 29 سالہ فیملی ڈرائیور سرٹھک باگڑے اور ارچنا کی 28 سالہ پرسنل اسسٹنٹ پائل ناگیشور شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق قتل کا منصوبہ بنیادی طور پر ارچنا ،اس کی پرسنل اسسٹنٹ اور فیملی ڈرائیور نے مل کر بنایاتھا اور بعد میں انہو ں نے سچن موہن دھارمک کو شراب کی بار کا لائسنس دلوانے کے وعدے پر اپنے ساتھ ملا لیا ۔پولیس کے مطابق انہوں نے ملزمان کے قبضے سے دو کاریں، ایک ایس یو وی،140 گرام سونا، تین لاکھ روپے ، سات موبائل فون اور دیگر اشیا برآمد کر لی ہیں۔ ملزمان کا ریمانڈ حاصل کرکے ان سے تفتیش جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…