اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

اٹلی،امیر خاتون نے تمام جائیداد ملازمہ کے نام کردی

datetime 4  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرینٹو(این این آئی) اٹلی کی امیر اور اثر و رسوخ والی خاتون کے رشتہ داروں کو اس وقت شدید دھچکا لگا جب انہیں پتہ چلا کہ خاتون نے مرنے سے پہلے اپنی تمام جائیداد اپنی دیکھ بھال کرنے والی ملازمہ کے نام کردی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک اطالوی خاتون نے اپنی موت سے قبل اپنی تمام جائیداد جو کہ 45 لاکھ ڈالرز بنتی ہے، البانیہ سے تعلق رکھنے والی اپنی ملازمہ کے نام کردی اور اپنے 10 بھتیجوں کو یکسر نظرانداز کردیا جو ان کی جائیداد پر نظریں جمائے بیٹھے تھے۔ماریہ مالفٹ قصبے رووریٹو کے سابق میئر اور ویانا پارلیمنٹ کے نائب صدر ولیریانو مالفٹ کی اولادوں میں سے تھیں۔ خاتون کا انتقال 80 سال کی عمر میں ہوا ہے۔

خاتون کے پاس بہت سے قیمتی اثاثے تھے جن میں کئی اپارٹمنٹس، قصبے کے مرکز میں ایک تاریخی عمارت اور بینک اکانٹس میں خطری رقم شامل ہے۔ماریہ مالفٹ نے کبھی شادی نہیں کی اور نہ ان کی کوئی اولاد ہے۔ خاتون نے سب کچھ البانی خاتون کیلئے چھوڑنے کا فیصلہ کیا جس نے پچھلے کچھ سالوں سے ان کی دیکھ بھال میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔

آنجہانی ماریہ کی وصیت پڑھے جانے کے بعد ان کے بھتیجوں نے ایک وکیل سے رابطہ کیا اور ان کے اثاثوں کو منجمد کرنے کے لیے مقدمہ دائر کیا۔ بھتیجوں نے دعوی کیا کہ خاتون بڑھاپے کی وجہ سے اپنے حواس کھو بیٹھی تھیں اور اس کا فائدہ ان کی ملازمہ نے اٹھایا۔عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی جس میں جج نے تمام اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ دیا۔ فیصلہ جائیداد کے بیچے جانے کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…