پیر‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2026 

مریم نواز عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئیں

datetime 27  اپریل‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر وچیف آرگنائزر مریم نواز عمرہ ادائیگی کے بعد سعودی عرب سے وطن واپس پہنچ گئیں۔مریم نواز غیرملکی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 738کے ذریعے جدہ سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچیں۔

مریم نواز کے ہمراہ ان کے دیگر اہلخانہ بھی وطن واپس پہنچ گئے، مریم نواز 11اور 12اپریل کی درمیانی رات کو لاہور سے جدہ روانہ ہوئی تھیں، انہوں نے رمضان المبارک کا آخری عشرہ اپنے والد نواز شریف و دیگر اہلخانہ کے ہمراہ حریمین شریفین میں گزارا۔مریم نواز اور نواز شریف سعودی عرب میں شاہی خاندان کے خصوصی مہمان تھے، نواز شریف اور مریم نواز نے سعودی شاہی قیادت سے ملاقاتیں بھی کیں۔پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز کے والد نواز شریف جدہ سے لندن پہنچ چکے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اصفہان میں دو دن


کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…