جمعرات‬‮ ، 09 اپریل‬‮ 2026 

پرویز مشرف کے وارنٹ تھانہ سیکریٹریٹ کو موصول ، گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل

datetime 14  ستمبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی جانب سے جاری کیے گئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری تھانہ سیکریٹریٹ کو موصول ہو گئے ہیں ، مشرف کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق ججز نظربندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی جانب سے جاری کیے گئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری تھانہ سیکریٹریٹ کو موصول ہو گئے ہیں۔ مشرف کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ججز نظربندی کیس کے ملزم سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف جاری کیے گئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری تھانہ سیکریٹریٹ پولیس کو موصول ہو گئے ہیں۔ جس میں پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ سابق صدر کو گرفتار کر کے یکم اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

مزید پڑھئے: سابق فوجیوں کا فاٹا اور کراچی آپریشن کی حمایت کا اعلان

گزشتہ دنوں ججز نظر بندی کیس میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں سابق صدر کے وکلاءنے ان کی عدم پیشی پر تحریری درخواست میں آگاہ کیا تھا کہ ان کے موکل بیمار ہیں جس کے باعث وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے تاہم تحریری درخواست کے ساتھ میڈیکل رپورٹ منسلک نہ کرنے پر عدالت نے پرویز مشرف کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور حکم جاری کیا ہے کہ سابق صدر کو گرفتار کر کے انہیں یکم اکتوبر کو ہونے والی سماعت میں عدالت کے روبرو پیش کیا جائے ادھر عدالتی احکامات پر عملدر آمد کے لیے پولیس نے ایس ایچ او فیاض شنواری کی سربراہی میں خصوصی ٹیم بھی تشکیل دے دی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…