شاہد آفریدی کی صاحبزادی اور شاہین شاہ آفریدی کا رشتہ طے پاگیا

  اتوار‬‮ 7 مارچ‬‮ 2021  |  18:37

کراچی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی سے منگنی کی خبر پر شائقین کرکٹ نے خوشی کااظہار کیا ۔شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کی بیٹی کی منگنی کی خبر کی تصدیق کے بعد شائقین کرکٹ نے سوشل میڈیا کا رْخ کرلیا ہےجہاں وہ دونوں قومی کرکٹرز کو مبارکباد دینا شروع کر دی ،اس ضمن میں شاہین شاہ آفریدی گزشتہ رات سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈنگ کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ٹوئٹر صارفین ہیش ٹیگ ’شاہین شاہ آفریدی‘ کا استعمال کرتے ہوئے اْنہیں منگنی


کی مبارکباد دے رہے ہیں۔ممون الیاس نامی صارف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ بہت اچھی خبر ہے، ہمارے اسٹار نے ہماری لیجنڈ کی بیٹی کے ساتھ منگنی کرلی۔ایک صارف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اب تک کے سب سے معصوم جوڑے کو بہت مبارک ہوں۔ثناء نامی صارف نے لکھا کہ شاہد آفریدی کی بیٹی ابھی بھی آفریدی ہے، ماشاء اللّہ! کیا قسمت ہے۔ایک صارف نے پاکستان سپْر لیگ کی ویڈیو کلپ شیئر کی، جب شاہین شاہ آفریدی نے شاہد آفریدی کو کلین بولڈ کرنے پر جشن نہیں منایا تھا۔صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ایسا ہی ہوتا ہے جب آپ کرکٹ لیگ کے میچ میں اپنے سْسر کی وکٹ لیں، شاہد آفریدی کم از کم کہہ سکتے تھے، اچھی بولڈ بیٹا۔علی مرتضیٰ نامی صارف نے شاہد آفریدی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا سب سے خوبصورت سْسر۔واضح رہے کہ والد شاہین شاہ آفریدی ایاز خان نے کہا کہ بیٹے کیلئے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی بیٹی کا رشتہ مانگا ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی کے خاندان نے رشتہ دینے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔ایاز خان نے کہا کہ شاہین آفریدی کی شاہد آفریدی کی بیٹی کے ساتھ منگنی کی رسم جلد طے پا جائے گی۔والد شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ شاہد آفریدی کے خاندان سے دیرینہ تعلقات ہیں۔دوسری جانب شاہد آفریدی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ دو سال میں منگنی اور شادی کی تقاریب ایک ساتھ ہوسکتی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خان آفریدی سوچ سمجھ کر اس بارے میں باضابطہ اعلان کریں گے۔شاہد آفریدی کے اہل خانہ نے درخواست کی ہے کہ اس حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔


زیرو پوائنٹ

6درخواستیں

اتاترک جدید ترکی کے بانی ہیں‘ ان کا شمار دنیا کے دس بڑے لیڈروں میں ہوتا تھا‘ والد ایک چھوٹے سے سوداگر تھے لیکن اتاترک فوج میں بھرتی ہو گئے‘ مصطفی کمال پاشا میں دو ایسی خوبیاں تھیں جو اللہ تعالیٰ بہت کم لوگوں کو نصیب کرتا ہے‘ یہ بے انتہا بہادر انسان اور دوسرا اللہ تعالیٰ نے انہیں انتہائی ....مزید پڑھئے‎

اتاترک جدید ترکی کے بانی ہیں‘ ان کا شمار دنیا کے دس بڑے لیڈروں میں ہوتا تھا‘ والد ایک چھوٹے سے سوداگر تھے لیکن اتاترک فوج میں بھرتی ہو گئے‘ مصطفی کمال پاشا میں دو ایسی خوبیاں تھیں جو اللہ تعالیٰ بہت کم لوگوں کو نصیب کرتا ہے‘ یہ بے انتہا بہادر انسان اور دوسرا اللہ تعالیٰ نے انہیں انتہائی ....مزید پڑھئے‎