جمعرات‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2026 

حریم شاہ نے اپنی آواز میں نعتیہ کلام پیش کر دیا

datetime 27  ستمبر‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) پاکستانی متنازع ٹک ٹاکر و اداکارہ حریم شاہ نے اپنی آواز میں نعت پڑھتے ہوئے ویڈیو شیئر کی اور سوشل میڈیا صارفین کے نام اہم پیغام جاری کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر)پر ٹک ٹاکر نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ شاعر کیف ٹونکی کی مقبول نعت ”درِ نبی پہ پڑا رہوں گا ”پڑھ رہی ہیں۔

انہوں نے مذکورہ ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں اپنے فالوورز کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کچھ عرصے پہلے میں نے اپنی آواز میں نعت ریکارڈ کی تھی، ہم سب پر فرض ہے کہ دین کے پیغام کو لوگوں تک پہنچائیں۔نعتیہ کلام پیش کرنے والی حریم شاہ نے اپنے فالوورز سے سوال بھی کیا ہے کہ کیسی لگی آپ کو میری آواز؟۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل انہوں نے اپنے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایک عالمہ اور حافظِ قرآن بھی ہیں۔ٹک ٹاکر نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ چونکہ وہ ایک عالمہ ہیں اس لیے وہ اسلام کے بارے میں ایک عام پاکستانی سے زیادہ جانتی ہیں، ان کی جانب سے کیے گئے انکشافات نے صارفین کو حیرت میں مبتلا کر دیا تھا۔



کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…