اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

مجھے پاکستانی اداکار پسند ہے ، ٹوئنکل کھنہ نے کس کا نام لے لیا ؟ بھارتی آگ بگولہ ہو گئے

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (آن لائن) بھارتی ہندو انتہاء پسندوں کی دھمکیوں اور پابندیوں کے باوجود انڈیا میں پاکستانی فنکاروں کی شہرت بدستور برقرار ہے، دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ حالات کے بعد بھی اداکار فواد خان کے چرچے زبانِ زدِ عام ہیں۔تفصیلات کے مطابق میزبان کرن جوہر کے پروگرام ’’کافی ود کرن‘‘ میں معروف بالی ووڈ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ اور ا?ن کے شوہر اکشے کمار کو بطور مہمانِ خصوصی مدعو کیا گیا تھا۔پروگرام میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ اس طرز کے کسی بھی ٹی وی شو میں وہ پہلی بار شرکت کررہی ہیں۔ اپنی حاضر جوابی سے مشہور اداکارہ کھنہ نے میزبان کے ہر سوال کا جواب دیتے ہوئے انہیں خاموش کروایا۔اس موقع پر اداکارہ کے شوہر اکشے اپنی زوجہ کو خاموشی سے دیکھتے رہے، ایک موقع پر میزبان نے بتایا کہ وہ اور ٹوئنکل کھنہ ایک ہی اسکول میں تعلیم حاصل کرتے تھے اور کرن جوہر دورہِ طالبِ علمی میں اکشے کمار کی زوجہ کے دیوانے تھے۔سوال کے جواب میں ٹوئنکل کھنہ نے کرن جوہر کے سوال کا مذاق بناتے ہوئے کہا کہ ’’اپنے سوال میں ایک اور خان ’’فواد خان‘‘ کا نام بھی شامل کرو پھر جواب دوں گی کہ کون سا خان سب سے زیادہ پسند ہے‘‘۔ مہمان اداکارہ کا جواب سن کر کرن جوہر بالکل خاموش ہوگئے اور اکشے کمار اس جواب پر مسکراتے نظر آئے۔ یاد رہے پاکستانی فنکار فواد خان بھارتی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، ان کی اداکاری دیکھتے ہوئے کرن جوہر نے فواد خان کو اپنی نئی فلم اے دل ہے مشکل میں شامل کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…