پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

رہنماؤں کے گھر گرائے، کاروبار بند کیے جا رہے ہیں، تحریک انصاف

datetime 28  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف نے حکومت پر رہنماؤں کے کاروبار کو بند کرنے کا الزام لگا دیا۔پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں الزام عائد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ غریب محنت کشوں سے روزگار چھینا جا رہا ہے۔اعلامیے میں پاکستان تحریکِ انصاف نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ نے علی نواز اعوان کے گھر کا ایک حصہ اور مین گیٹ ہٹا دیا، گھر کا ایک حصہ گرانے کے بعد پولیس نے ان کا بزنس آفس بھی سیل کر دیا۔

پی ٹی آئی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ ملک عامر ڈوگر اور فیملی کے پیٹرول پمپ اور میرج ہالز کو سیل کیا گیا، اوکاڑہ میں تحریک انصاف کے دو ٹکٹ ہولڈرز کے گھر مسمار کیے گئے۔تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا کہ پی پی 68 سے قمر خان کی چائے کی پتی کی فیکٹری کو سیل کیا گیا اور کراچی میں خرم شیر زمان کے ریسٹورنٹ کو بند کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…