ملتان روڈ پر ہوٹل میں سلنڈر دھماکے سے 6افراد زخمی

  بدھ‬‮ 12 جنوری‬‮ 2022  |  17:41

لاہور( این این آئی)چوہنگ کے علاقہ ملتان روڈ پر ہوٹل میں سلنڈر دھماکے سے 6افراد زخمی ہو گئے ،اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ چوہنگ کے علاقہ ملتان روڈ پر ایک ہوٹل میں سلنڈر میں گیس لیکج سے دھماکہ ہو گیا جس سے ہر طرف افرا تفری مچ گئی۔ دھماکے کی زد میں آکر 35 سالہ جمیل، 27 سالہ محمد آصف، 14 سالہ فیصل، 21 سالہ عمر شفیع، 40 سالہ وسیم، 24 سالہ محمد عمران،

18 سالہ محمد جنید اور 18 سالہ علی سجاد زخمی ہو گئے ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ۔ ریسکیو ٹیموں نے تمام زخمیوں کو فوری طو رپر جناح ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

زیرو پوائنٹ

موچی شاعر

آپ اگر جڑانوالہ سے نکلیں تو 25 کلو میٹر بعد روڈالہ کا چھوٹا سا قصبہ آ جاتا ہے‘ روڈالہ میں سڑک کے کنارے ایک موچی چالیس سال سے لوگوں کے جوتے مرمت کررہا ہے‘ اس کا نام منور شکیل ہے اور یہ خاندانی موچی ہے‘ والد چک 280 گ ب منج میں جوتے بناتا تھا‘ منور اس کا اکلوتا بیٹا ....مزید پڑھئے‎