جمعہ‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2026 

لندن‘سکول میں مسلم طلباء سے نفرت‘کمرے میں نماز کی اجازت نہ دی

datetime 5  دسمبر‬‮  2021 |

لندن (این این آئی)برطانیہ کے ایک سکول میں مسلمان طلبہ کی سردی میں کھلی جگہ پر نماز ادا کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مذکورہ سکول کی انتظامیہ پر تنقید کی جا رہی ہے۔عرب ٹیوی کے مطابق میل آن لائن ویب سائٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اولڈہام اکیڈمی نارتھ نامی سکول مانچسٹر کے قریب واقع ہے اور وہاں کی کمیونٹی نے اس اکیڈمی پر تنقید کی ہے۔دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ

ایک ٹیچر نے مسلمان طلبہ کو سکول کے باہر نماز پڑھنے کے لیے کہا۔ویڈیو میں آٹھ مسلمان طلبہ کو سکول کے باہر گلی میں نماز پڑھتے دیکھا جا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعے کو ’قابل نفرت‘ قرار دیا ہے۔نماز ادا کرنے والے ایک طالب علم نے کا کہنا تھا کہ ’ہم اندر نماز پڑھ رہے تھے کہ ایک ٹیچر نے کہا کہ ہمیں کمرے میں نماز کی اجازت نہیں۔ وہ غصے میں تھیں اور دروازہ زور سے پٹخ کر چلی گئیں۔طالب علم نے بتایا کہ ’کافی عرصے سے ہمارے لیے نماز ادا کرنے کے لیے ایک کمرہ موجود ہے اور باقی اساتذہ ہمیں اس کی اجازت دیتے ہیں۔سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طلبہ کو سیلاب کے باعث ہونے والے نقصان کی وجہ سے اندر نماز نہیں پڑھنے دی گئی، لیکن وہ مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔سکول کے ایک ترجمان کے بیان کے مطابق ’رواں ہفتے کے آغاز میں سوشل میڈیا پر طلبہ کے باہر نماز پڑھنے کی ویڈیو گردش کرتی رہی۔ ہم اس پر معذرت کرتے ہیں۔ ہمیں اپنے جداگانہ ہونے پر فخر ہے۔ ہم نے نہ کبھی پہلے کہا اور نہ ہی آئندہ طلبہ کو باہر نماز پڑھنے کا کہیں گے۔اولڈہام اکیڈمی نارتھ سمجھتی ہے کہ تنوع پسندی ہی ہماری طاقت ہے۔ ہم ہمیشہ کوشش کریں گے طلبہ اور سٹاف کو بہترین مواقع فراہم کیے جائیں۔مقامی کونسلر عروج شاہ نے کہا کہ جب ہمیں اس واقعے کا علم ہوا تو ہم نے فوری طور پر سکول سے رابطہ کیا۔ سکول انتطامیہ نے طلبہ سے معذرت کی ہے اور ان کے والدین کو بھی وضاحت پیش کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے کی تحقیقات کے لیے ہم سکول کے ساتھ رابطے میں رہیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…