پیر‬‮ ، 08 دسمبر‬‮ 2025 

موٹروے پر شرقپور شریف کے مقام پر ختم کیا گیا ٹول پلازہ مسافروں کیلئے موت کاسبب بننے لگا، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 7  مارچ‬‮  2021 |

شرقپو رشریف( این این آئی)لاہور ،کراچی موٹروے پر شرقپور شریف کے مقام پر ختم کیا گیا ٹول پلازہ مسافروں کے لئے موت کاسبب بننے لگا،24 گھنٹوں کے دوران کئی گاڑیاں شرقپور ٹول پلازہ کے بنائے گئے بوتھس اور ڈیوائیڈر سے ٹکرا نے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ،کراچی موٹروے ایم تھری شرقپور ٹول پلازہ جہاں سے پہلے گزرنے والے شہریوں سے پرچی وصول کی جاتی تھی اور یہاں پر لمبی لمبی قطاریں لگنے کی وجہ سے شہریوں کو گھنٹوں انتظار

کرنا پڑتا تھا چند روز قبل یہاں سے پرچی وصولی کا کوختم کر دیا گیا تاہم ٹول پلازہ کے لئے بنائے گئے بوتھس اور ڈیوائیڈرز کو نہ ہٹایا جا سکا ۔رات کے اوقات میں لائٹوں کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے 24 گھنٹوں کے دوران متعدد گاڑیاں ان بوتھس اور ڈیوائیڈرز سے ٹکرا نے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔شہریوں نے ایم تھری شرقپور ٹول پلازہ پر ہونے والے حادثات پر شدید احتجاج کرتے ہوئے بوتھس ، ڈیوائیڈرز کو ختم کرنے اور کنکریٹ کے بلاک ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات


میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…