جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

مریم کہتی ہے کہ ’’ہم نے گھر میں گھس کر مارا‘‘ یہ خاتون نریندر مودی کی زبان بولتی ہے،خدانخواستہ یہ خاتون اقتدار میں آگئیں تو ملک کا بہت برا حال ہو گا ، سینئر صحافی کےسنگین الزامات

datetime 22  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ مریم نواز ملک سے باہر جانا چاہتی ہیں ، انہوں نے کوشش کی ، بات کی اور ان کی سفارش کی گئی انہیں جانے دیا جائےجیسے ان کے والد کو جانے دیا گیا تھا مگر عمران خان اس پر بہت سخت پوزیشن اختیار کر لی ہے کہ حکومت جاتی ہے تو جائے مگر مریم نواز کو جانے نہیں دوں گا ۔نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہنا تھاکہ

مریم نواز نے کہا تھا کہ ہم نے گھر میں گھس کے مارا ، یہ مودی کی زبان ہے ،یہ خاتون تو کبھی مودی کیخلاف بات نہیں کرتیں بلکہ ن لیگ کے اور آل لوگ بھی مودی کیخلاف بات نہیں کرتے لیکن یہ تو بلکل ہی نہیں کرتیں ، یہ بھارتیوں کیلئے کافی نرم گوشہ رکھتی ہیں ۔ ملک کا حال تو آج بھی اچھا نہیں مہنگائی ہے بیروزگاری ہے ، پولیس اصلاحات نہیں ہیں ،افسر شاہی پر گرفت نہیں ہے،عدالتیں بہتر نہیں ہو رہی،جاب کریٹ نہیں ہو رہیں ، معیشت پر کوئی ترجیح ہی نہیں ہے ، لیکن یہ خاتون خدانخواستہ اقتدار میں آگئیں تو ملک کا بہت برا حال ہو گا ۔ سینئر صحافی کا کہنا تھاکہ ایم کیو ایم کی اہمیت اچانک بہت بڑھ گئی ہے ۔ حکومت کا وفد مودبانہ طریقے سے وہاں پر گیا اور ان سے بات کی ہے ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر سحافی ہارون الرشید پیپلز پارٹی بھی ایم کیو ایم کو اپروچ کر رہی ہے ۔ پیپلز پارٹی کا وفد جلد ملنے جائیگا ۔ انکا کہنا تھا کہ سارا دن یہ افواہیں گردش کرتی رہی ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان کی سپورٹ ترک کر دہے ۔ وہ معاملات سے لاتعلق اور غیر جانبدار ہو گئی ۔ یوسف رضاگیلانی کے حوالے سے یہ کہا جارہا ہے ان کی کامیابی کا امکان پہلے سے بڑھ گیا ہے ۔ ساری بات ایم کیو ایم پر اٹک گئی ہے ۔ ایم کیو ایم اگر یوسف رضا گیلانی کوووٹ دیدیتی ہے تو اس کا مطلب ہے اسٹیبلشمنٹ نے نہ صرف عمران خان کی حمایت ترک کر دی بلکہ یہ کہ اسے الگ کرنے کا فیصلہ بھی ہو گیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…