جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

صوبائی وزیر سبطین خان کی لیگی کارکنوں سے تلخ کلامی، کارکنوں نے گاڑی پر مکے برسائے، چور آیا کے نعرے لگ گئے

datetime 4  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) احتساب عدالت نے چنیوٹ مائنز اینڈ منرلز سکینڈل ریفرنس کی سماعت 6مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے ملزمان کو آئندہ سماعت پر ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ۔ صوبائی وزیر سبطین خان اور دیگر احتساب عدالت میں پیش ہوئے ۔ نیب کی رپورٹ کے بعد عدالت نے سماعت 6مارچ تک ملتوی کردی

اور حکم دیا کہ آئندہ سماعت پرملزمان کوریفرنس کی نقول فراہم کی جائیں ۔ احاطہ عدالت میں صوبائی وزیر اور لیگی کارکنوں میں نا خوشگوار واقعہ بھی پیش آیا ۔ صوبائی وزیر سبطین خان کی صحافیوں سے گفتگو کے دوران لیگی کارکنوں نے دیکھو دیکھو کون آیا چور چور آیا کے نعرے لگائے جس پر سبطین خان کی لیگی کارکنوں سے تلخ کلامی بھی ہوئی ۔روانگی کے موقع پر لیگی کارکنوں نے صوبائی وزیر سبطین خان کی گاڑی پر مکے بھی برسائے ۔ دوسری جانب احتساب عدالت نے اثاثہ جات کیس میں گرفتار سینئر لیگی رہنما خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18فروری تک توسیع کر دی ۔ احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے سماعت کی ۔ خواجہ آصف کو انتہائی سخت سکیورٹی میں جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا ۔ نیب کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ ابھی تحقیقات جاری ہیں ۔ خواجہ آصف کے وکیل نے تحریری درخواست پیش کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ فیملی ممبران کو خواجہ آصف سے ملاقات کرنے کی اجازت دی جائے ۔ فاضل عدالت نے کہا کہ فیملی کے کون کون سے افراد ملنا چاہتے ہیں ان کا لکھ کر دیں ۔ عدالت نے خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18فروری تک توسیع کر دی ۔  احتساب عدالت نے چنیوٹ مائنز اینڈ منرلز سکینڈل ریفرنس کی سماعت 6مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے ملزمان کو آئندہ سماعت پر ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…