جمعہ‬‮ ، 04 ستمبر‬‮ 2026 

پٹرولیم مصنوعات میں قیمتوں کی کمی ہونے کے بعد مزید کمی کی خوشخبری سنا دی گئی، حکومت نے اہم اعلان کر دیا

datetime 25  مارچ‬‮  2020 |

اسلام آباد(آن لائن) مشیرخزانہ حفیظ شیخ نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں آئندہ چند ماہ میں مزید کمی کی جائے گی،عوام کو بلوں کو قسطوں میں جمع کرانے کی سہولت دی جارہی ہے، وزیراعظم نے 1250 کھرب روپے کا ریلیف پیکیج منظور کیا ہے، روزگار متاثر ہونے والے مزدوروں اور محنت کشوں کیلئے 200 ارب روپے رکھے ہیں، ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کی مدد کی جائے گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس سے قبل ہماری معیشت مستحکم ہورہی تھی، اقتصادی اشاریے بہتری کی طرف تھے، کل 4 ہزار ارب کے قرضے ادا کئے گئے اور ریونیو وصولیاں 8 ماہ میں تاریخی تھیں، گذشتہ سال کے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ تھیں، صوبوں کو این ایف سی کے تحت ان کے حصے سے زیادہ زیادہ پیسے دیئے گئے، تاہم کورونا کے باعث مشکلات سامنے آئی ہیں۔مشیر خزانہ نے کہا کہ کورونا کے باعث ناصرف پاکستان بلکہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی بھی معیشتیں کمزور ہورہی ہیں، لیکن پاکستان میں کورونا کے تناظر میں متفقہ حکمت عملی کی کوشش ہورہی ہے، تاہم اگر پاکستان میں اقتصادی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہے تو اس سے ٹیکس ریونیو سمیت دیگر اہداف متاثر ہوں گے۔حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے 1250 کھرب روپے کا ریلیف پیکیج منظور کیا ہے، روزگار متاثر ہونے والے مزدوروں اور محنت کشوں کیلئے 200 ارب روپے رکھے ہیں، ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کی مدد کی جائے گی، یہ چار ماہ کیلئے 3 ہزار ماہانہ ہوگی، وفاقی و صوبائی حکومتوں کے تعاون سے حقدار لوگوں کا تعین کرکے ریلیف دیا جائے گا، برآمد کنندگان کو 100 ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈ دیں گے، زراعت اور ایس ایم ای کیلئے 100 ارب روپے مختص کئے ہیں، ایس ایم ای کے لئے سود اور اصل زر کی ادائیگی کیلئے وقت دیں گے۔مشیرخزانہ نے کہا کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کی کمی کی،

آئندہ چند ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے گی، یوٹیلئٹی اسٹورز سے دال چاول آٹا گھی شکر سستا دینے کیلئے 50 ارب رکھے ہیں، بلوں کو قسطوں میں جمع کرانے کی سہولت دی جارہی ہے، کھاد کی قیمت میں مزید کمی کی جائے گی، حکومت کسانوں سے گندم خریدنے جارہی ہے، 82 لاکھ ٹن گندم خریدنے اور کسانوں کے لئے 280 ارب رکھے ہیں، آئندہ چندہ ماہ برآمدات اور ترسیلات زر میں کمی آئے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…