جمعہ‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2026 

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

datetime 18  فروری‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہے گا۔وفاقی دارالحکومت میں خنکی اور ہلکی ہوا چلنے کے سبب موسم سرد رہا اور درجہ حرارت بھی 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ 22 تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں موسم خشک جبکہ سوات، دیر،

کرم اور چترال کے اضلاع میں سرد رہے گا۔ شا م، رات میں ما لاکنڈا، دیر، چترال، سوات، میں با رش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔صوبائی دارالحکومت پشاور کا درجہ حرارت صبح کے وقت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ 25 تک جا سکتا ہے، چترال، دیر اور مالم جبہ کا کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 03، منفی1 اور منفی 1 رہے گا۔پنجاب کے بیشتراضلاع میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم دوپہرکے وقت درجہ حرارت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔میدانی علاقوں میں صبح کے وقت خنکی سے درجہ حرارت کم جب کہ دوپہر میں زیادہ ہونے کا امکان ہے،لاہور کا درجہ حرارت صبح کے وقت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو 25 تک جا سکتا ہے۔مری، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور اور ساہیوال میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 3، 09،07، 09،10 اور 10 ریکارڈ کیا گیا۔صوبہ سندھ کے اکثر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا تاہم دوپہر کے وقت درجہ حرارت میں قدرے اضافہ ہو سکتا ہے،کراچی کا درجہ حرارت صبح کے وقت19 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا جو کہ 29 تک جانے کا امکان ہے۔حیدرآباد، سکھر، مٹھی اور نوابشاہ کا کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 09،10،14، اور 11 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ کوئٹہ، چمن، زیارت اورقلات میں سرد رہے گا۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں صبح کے درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ 16 تک جا سکتا ہے۔بلوچستان کے دیگر اضلاع گوادر، قلات، تربت، جیوانی، سبی اور نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرات بالترتیب 12 ،0، منفی 1، 12، 11 اور 7 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہا۔ سب سے زیادہ سردی اسکردو میں پڑی جہاں کا درجہ منفی10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…