بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

 متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) لندن کے بانی الطاف حسین کابھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو پیغام،بڑا مطالبہ کردیا

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) لندن کے بانی الطاف حسین نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کے خلاف زہر اگلتے ہوئے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی سے اپنی اور اپنے ساتھیوں کی سیاسی پناہ کی درخواست کردی۔میڈیارپورٹس کے مطابق لندن سے سوشل میڈیا پر نشر ہونے والی ایک تقریر میں انہیں بھارتی وزیراعظم سے درخواست کرتے ہوئے دیکھا گیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر رواں ماہ کی 9 تاریخ کو جاری ہونے والے الطاف حسین کے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ اگر بھارت

اور وزیراعظم نریندر مودی مجھے اور میرے ساتھیوں کو بھارت آنے کی اجازت اور سیاسی پناہ فراہم کریں تو میں اپنے اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ وہاں آنے کو تیار ہوں کیونکہ میرے دادا وہاں دفن ہیں، میری دادی وہاں دفن ہیں اور میرے ہزاروں رشتے دار بھارت میں مدفون ہیں، میں ان کی قبروں پر جاکر فاتحہ کرنا چاہتا ہوں۔اپنی تقریر میں الطاف حسین نے بھارتی حکومت کو یقین دہانی کروائی کہ اگر انہیں سیاسی پناہ دی جاتی ہے تو وہ وعدہ کرتے ہیں کہ وہ کسی سیاست میں مداخلت نہیں کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…