پیر‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2026 

’’جسے عثمان بزدار کی شکل پسند نہیں وہ پی ٹی آئی چھوڑ دے‘‘ ترجمان پنجاب حکومت نے پیغام پہنچا دیا

datetime 11  ستمبر‬‮  2019 |

لاہور(اے این این ) وزیراعلی پنجاب کے ترجمان شہباز گل کا کہنا ہے کہ جنہیں عثمان بزدار کی شکل پسند نہیں ہے وہ پارٹی چھوڑ دیں۔پنجاب کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ قوم بابائے قوم قائد اعظم کی ممنون ہے کہ انہوں نے ہمیں پاکستان جیسا تحفہ دلایا۔

دنیا کو یہ سچ ماننا پڑے گا کہ آج مقبوضہ کشمیر کو ایک عقوبت خانہ بنا دیا گیا ہے۔پولیس تشدد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ کسی صورت کسی کو کسی پر تشدد کی اجازت نہیں ہے، پولیس لوگوں کی خدمت کیلئے ہے نہ کہ تشدد اور ٹارچر سیل کے لیے ہے۔شہباز گل نے کہا کہ پولیس تشدد کے واقعات پر آزاد ، خود مختار بورڈ بنانے کی تجویز زیر غور ہے، تھانوں میں پبلک ریلیشن آفسر تعینات کریں گے اور شکایت بکسز بھی لگا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس کلچر بدلنے میں ٹائم لگتا ہے، یہ کام ایک دن میں نہیں ہوتا، کے پی کے میں پولیس کو ٹھیک کرنے سے دو سے ڈھائی سال کا عرصہ لگا۔ان کا کہنا ہے کہ پولیس کو ٹھیک کرنا مشکل کام ہے لیکن ہم اصلاحات کے وعدے پر قائم ہیں، پنجاب میں بھی پولیس کا نظام جلد ٹھیک ہو جائے گا۔ترجمان وزیراعلی پنجاب نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حیرت ہے جو پولیس کو خواتین پر تشدد کا حکم دیتے تھے آج برا بھلا کہہ رہے ہیں، کیا وہ لوگ ماڈل ٹاون کا سانحہ بھول گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سبزہ زار سے ماڈل ٹاؤن تک پولیس سے غلط کام لینے والیکس منہ سے ہمیں درس دے رہے ہیں۔شہباز گل نے کہا کہ ہماری اپنی پارٹی کے لوگ ہماری پالیسیوں پر تنقید کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کو وزیراعظم نے 5 سال کے لیے وزیراعلی پنجاب بنایا ہے، اگر کسی کو عثمان بزدار کی شکل اچھی نہیں لگتی تو میں کچھ نہیں کر سکتا، وہ پارٹی چھوڑ دے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعظم نے کہا کہ عثمان بزدار اب وزیراعلی نہیں تو میں ان کی وکالت نہیں کروں گا، جس دن وزیراعظم کا حکم آیا عثمان بزدار 12 گھنٹے میں وزیراعلی ہاس چھوڑ دیں گے۔



کالم



اینڈ آف مسلم ورلڈ


ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…