بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

چیئرمین سینیٹ کا مقابلہ سخت،جیت کس کی ہوگی؟ حکومت یا اپوزیشن؟ شیخ رشید نے بڑی پیش گوئی کردی

datetime 27  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ فضل الرحمان کے پاس جانے والوں کی کھچائی ہوئی ہے، چیئرمین سینیٹ کا مقابلہ سخت ہے، لیکن صادق سنجرانی کو جیتتے دیکھ رہا ہوں، عمران خان کے ساتھ آرمی چیف اور فوج کی سپورٹ ہے۔انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا امریکا کا دورہ تاریخی تھا۔عمران خان کی تھکاوٹ ابھی ختم نہیں ہوئی کہ مثبت اثرات آنا بھی شروع ہوگئے ہیں۔

عمران خان نے امریکا میں جاکرایران جنگ کی مخالفت کی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قسمت ہے کہ برطانیہ میں بھی عمران خان کے دوست آگئے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ میں جاہل اور گنوار قسم کا وزیر نہیں ہوں۔عمران خان ایماندار آدمی ہے۔تحریک انصاف سے عمران خان کو مائنس کردیا جائے توپی ٹی آئی صفر ہے۔ان لوگوں نے اتنا لوٹا ہے کہ ہمیں صرف معیشت کا چیلنج ہے۔عمران خان کہتے ہیں یہ چور اور ڈاکو ہیں ان کے ساتھ کوئی سلسلہ نہیں ہونا چاہیے۔شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن کی جلسیوں سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔اتنے ناکام جلسے برصغیر پاک وہند کی تاریخ میں کبھی بھی نہیں ہوئے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ فضل الرحمان کے پاس گئے تھے ان کی کھچائی ہوئی ہے۔اگرچہ چیئرمین سینیٹ کا مقابلہ سخت ہے لیکن میں صادق سنجرانی کو جیتتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔وفاقی وزیر نریلوے نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ آرمی چیف اور فوج کی سپورٹ ہے۔ دوسری جانب امریکا نے پاکستان کیلئے ایف16 جہازوں کی تکنیکی معاونت کیلئے 12کروڑ50 لاکھ ڈالرکی منظوری دیدی گئی ہے۔ امریکا کی ڈیفنس سکیورٹی کو آپریشن ایجنسی ڈی ایس سی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق طیاروں کی بہتری اوربحالی کیلئے معاونت کی منظوری امریکی محکمہ خارجہ نے دی۔امریکی محکمہ کی جانب سے یہ اعلان وزیراعظم عمران خان کے واشنگٹن کے تین روزہ سرکاری دورے کے محض چند دنوں کے بعد کیا گیا ہے جہاں عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو از سر نو تشکیل دینے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ایجنسی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے امریکی حکومت اور تکنیکی و لاجسٹک سپورٹ سروسز اور دیگر متعلقہ عناصر سے پاکستان کے ایف 16 پروگرام کے آپریشن اور نگرانی میں معاونت لاجسٹک سپورٹ جاری رکھنے کی استدعا کی گئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…