جتنا مرضی پیسہ لینا ہے لے لیں معاملہ ختم کریں! اسحاق ڈار سے تعلق ختم کرنے کے بدلے ماروی میمن کو پرکشش پیشکش جانتے ہیں آگے سے انہوں نے کیا جواب دیا؟

  جمعرات‬‮ 16 مئی‬‮‬‮ 2019  |  13:36

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کا پہلے تو حمزہ اور شہباز شریف کے خاندان سے تنازعہ تھا لیکن اب انہوں نے ایک نیا محاذ کھول لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مریم نواز کی ہمشیرہ اسحاق ڈار کی بہو ہیں۔ مریم نواز نے اسحاق ڈار اور ماروی میمن کی شادی پر اعتراض کرتے ہوئے اسحاق ڈار سے گلہ کیا کہ آپنے ماروی میمن سے خفیہ شادی کر کے ہماری پارٹی اور ہماری حکومت کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہےاب وہ ہمارا بیڑہ


غرق کر رہی ہیں۔ آپ نے ان کو جو پیسہ دینا ہے وہ دیں اور معاملہ طے کریں۔ چوہدری غلام حسین نے کہا کہ میں نے پتہ کیا ہے ماروی میمن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہم نے اسحاق ڈار سے کوئی پیسہ نہیں مانگا۔واضح رہے کہ اسحاق ڈار اور ماروی میمن کی شادی کی خبریں کافی عرصہ زیر گردش رہی ہیں ۔

موضوعات:

loading...