جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

مبینہ ناجائز بیٹی ٹریان کے حوالے سے عمران خان کی اہلیت اور نااہلیت کو کس چیز کے مطابق جانچا جائیگا ؟امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بڑی پیش گوئی کردی

datetime 12  جون‬‮  2018 |

چارسدہ (آئی این پی ) جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ عمران خان سمیت تمام امیدواروں کو 62،63کے پیمانے سے جانچا جائے ،مبینہ ناجائز بیٹی ٹریان کے حوالے سے عمران خان کی اہلیت اور نااہلیت کو پاکستانی قانون کے مطابق جانچا جائیگا ، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کسی صورت جنرل مشرف کے ساتھ نرمی کا رسک نہیں لے سکتا ، دو بار آئین شکنی کرنے والے مجرم کے ساتھ نرمی کا کوئی جواز نہیں بنتا ،

شفاف الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔وہ پیر کومرکز اسلامی چارسدہ میں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔ اس موقع پر پارٹی کے صوبائی امیر سینٹر مشتاق احمد خان ، ضلعی ا میر محمد ریاض خان اور پارٹی کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ تبدیلی کی نعرے لگانے والوں کے گرد اب پرانے چہرے جمع ہو رہے ہیں۔عمران خان سمیت تمام امیدواروں کو 62،63کے پیمانے سے ناپنا ہو گا ۔ دولت کے بل بوتے پر پاکستان کی سیاست کو اغواء کرنے والے غاروں میں چھپے مسلح دہشت گرد وں سے کم نہیں ۔ایک سوال کے جواب میں سراج الحق نے کہا کہ عمران خان کی مبینہ ناجائز بیٹی ٹریان کے حوالے سے عمران خان کی اہلیت اور نااہلیت کو پاکستانی قانون کے مطابق جانچا جائے کیونکہ پاکستان میں اسلامی نظام موجود نہیں اس لئے چیف جسٹس آف پاکستان کے ہاتھ میں جو کتا ب موجود ہے عمران خان کی اہلیت کا فیصلہ بھی اسی کتا ب پر کیا جائیگا۔ جنرل پرویز مشرف کی وطن واپسی کے حوالے سے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جسٹس ثاقب نثار کسی صورت جنرل مشرف کے ساتھ نرمی کا رسک نہیں لے سکتا اور ویسے بھی دو بار آئین شکنی کرنے والے مجرم کے ساتھ نرمی کا کوئی جواز نہیں بنتابصورت دیگر ان کیلئے پورا قانون اور نظام بد لنا ہو گا ۔ شفاف الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔تبدیلی کی نعرے لگانے والوں کے گرد پرانے چہرے جمع ہو رہے ہیں مگر قوم یاد رکھے کہ الیک ٹیبل عناصر کے ہوتے ہوئے وطن عزیز میں تبدیلی ممکن نہیں ۔

خیبر پختونخوا میں انشاء اللہ ایم ایم اے کی حکومت بنی گی اور حکومت میں آنے کے بعد صوبے کے حقوق کے حصول میں کامیاب ہونگے۔میڈیا نے سیاستدانوں کے چہروں سے پردے ہٹائے ہیں۔ پانامہ لیکس میں نواز کو نااہل کیا گیا مگر باقی لوگوں کو چھوڑ دیا گیا ۔ دنیا کے بیشتر ممالک میں جمہوری حکومت کا میابی کے ساتھ چل رہی ہے مگر پاکستان میں معاشی دہشت گردوں نے جمہوری عمل پر ڈورے ڈالے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے عوام جمہوریت کے ثمرات سے محروم ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…