پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

عدالتی نظام میں بڑی تبدیلی ،خیبرپختونخواحکومت نے منظوری دیدی، دیوانی مقدمات کے فیصلے اب کتنے عرصے میں ہونگے؟بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 15  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخواحکومت نے عدالتی نظام میں بڑی تبدیلی کافیصلہ کرلیا۔ دیوانی مقدمات کے فیصلے سالوں میں نہیں بلکہ مہینوں میں ہونگے،کابینہ نے جوڈیشری میں ترمیم کرکے دیونی مقدمات ایک سال میں نمٹنے کی منظوری دے دی۔وزیراعلی ہاؤس پشاور میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعلی پرویز خٹک کا کہناتھاکہ دیوانی مقدمات کیلئے 1908 میں قانون متعارف ہوا، کئی سال سے قانون تبدیل نہیں ہو ا، 3 سال سے اعلی عدلیہ سے مشاورت کے بعد ترامیم کے لئے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی صوبہ

نے یہ قانون سازی کی ہے ۔وفاق سے متعلق قانون سازی کے لئے بھی مشاورت جاری ہے۔ 20 سالوں سے زائد مقدمات زیر التوا رہتے ہیں ۔لیکن اب 60 دنوں کے اندر قانونی عمل آگے بڑھا یا جایے گا۔ فریق پر عدالتی احکامات نہ مانے کی صورت میں جرمانہ عاید ہوگا۔محکمہ قانون نے اس حوالہ سے بھرپور ہوم ورک کیا صوبائی حکومت ججز کی کمی سمیت عدلیہ کی ضروریات پوری کرے گی ۔چیف سیکرٹری کو ججز کی کمی پورا کرنے کیلئے ہدایت جاری کردی ۔انہوں نے کہا کہ کرمنل پروسیجر کی بعض شقوں میں ترامیم کیلئے سفارشات تیار کررہے ہے بہت جلد وفاق سے اس حوالے سے بات کرونگا ۔وزیر اعلی کا کہناتھاکہ کہ قصور واقعہ پر جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے خیبرپختونخوا حکومت نے پولیس کو سیاسی مداخلت سے پاک کردیا ہے صوبے میں جب بھی کوئی واقعہ پیش آیا ۔پولیس نے بروقت کاروائی کی، فاٹا انضمام کے حوالے سے وزیر اعلی کاکہناتھا کہ افسوس سے کہہ رہا ہوں کہ فاٹا اصلاحات کیلئے بنائی گئی کمیٹی کا ممبر ہوں جس نے فاٹا کو دوہزار اٹھارہ سے پہلے صوبے میں ضم کرنا تھا دوبار انضمام کا فیصلہ ہوا مگر بعض عناصر کی جانب سے اس میں روکاوٹیں پیدا کی گئی فاٹا اصلاحاتی کمیٹی میں آرمی چیف اور وزیراعظم اور دیگر حکومتی اراکین ممبران ہے ۔کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ فاٹا کا انضمام ہو اگرفاٹا کو انضمام دوہزار اٹھارہ میں نہیں ہوا تو معاملہ طول پکڑ لیگا ۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…