مجیب الرحمن کی تعریف کیوں کی؟مشکل وقت آنا ہے اس وقت پتہ لگے گا، مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نے نوازشریف کو کھری کھری سنادیں،بڑا اعلان کردیا

12  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سینئررہنما اورپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے کنوینئیرسردار عاشق حسین گوپانگ نے پارٹی قائد نواز شریف کے بیان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مجیب الرحمن کو پاکستانی قرار دینا تاریخی حقیقت کو جھٹلانے کے مترادف ہے۔مجیب الرحمن سکہ بند بھارتی ایجنٹ تھا ۔مسلم لیگی رہنما کی طرف سے ایسے بیان کی توقع نہ تھی۔ لگتا ہے سات پردوں میں چھپے بھارتی ایجنٹس نے ہمارے قائدین کو اپنا ہم نوا بنا لیا ہے۔

یہ بیانیہ کسی بھی محب وطن پاکستانی کے لئے قابل قبول نہیں ہوسکتاہے۔نواز شریف کے بیان کے اثرات بھی قائد ایم کیو ایم کے بیان سے کسی طرح کم نہیں ہوں گے۔مجیب الرحمن بننے کی خواہش ن لیگ کے لئے خودکش حملہ ہے ۔پارٹی چھوڑنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا اور نہ ہی چھوڑ رہا ہوں ابھی اور بھی مشکل وقت آنا ہے اس وقت پتہ لگے گا نواز شریف کے ساتھ کون ہے اور کون مخالف، میں ن لیگ کے ساتھ ہوں نواز شریف کا بیان مسلم لیگ ن کے بیانیے کے مخالف کے ساتھ قائد اعظم کے نظریے کے بھی خلاف ہے۔جمعہ کو میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئررہنما اورپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے کنوینئیرسردار عاشق حسین گوپانگ نے صدر مسلم لیگ (ن ) میاں نواز شرید میں نے اپنے بیان میں وضاحت کردی ہے کہ میاں صاحب کا بیان انتہائی تشویشناک ہے، میاں صاحب کے گرد ایسے ملک دشمن لوگ جمع ہوگئے ہیں جنہیں ارادتا یا غیر ارادی طور پر میاں نواز شریف فالو کررہے ہیں وہ میاں نواز شریف کے دوست نما دشمن ہیں جو ایسے بیانات دلوا رہے ہیں اسمبلیوں کو مدت پوری کرنی چاہیے لیکن حالات ایسے نظر نہیں آرہے، خدشات سپیکر ایاز صادق اور احسن اقبال بھی ظاہر کرچکے پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی والے سیدھی اور دل کی بات کرنے سے گھبراتے ہیں حالانکہ انہیں ہر بات کا علم ہے پارٹی چھوڑنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا اور نہ ہی چھوڑ رہا ہوں ابھی اور بھی مشکل وقت آنا ہے اس وقت پتہ لگے گا نواز شریف کے ساتھ کون ہے اور کون مخالف، میں ن لیگ کے ساتھ ہوں نواز شریف کا بیان مسلم لیگ ن کے بیانیے کے مخالف کے ساتھ قائد اعظم کے نظریے کے بھی خلاف ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…