اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

مسلم لیگ (ن) دو حصوں میں تقسیم

datetime 11  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان مسلم لیگ (ن) قائد ایوان کے انتخاب کے مسئلے پر دو حصوں میں تقسیم ہوگئی ایک گروپ کی قیادت پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے مرکزی سینئر نائب صدر وسینیٹر سردار یعقوب خان ناصر کررہے ہیں جبکہ دوسری جانب مسلم لیگ (ق )کے رکن صوبائی اسمبلی اور سابقہ ڈپٹی اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کررہے ہیں 13جنوری کو قائد ایوان کا انتخاب اب بلا مقابلہ ہونے

کا خواہاں چکنا چور ہوگیا اب ایک گروپ کی قیادت سردار یعقوب خان ناصر ،سابقہ وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی حمایتی ارکان اسمبلی ،پشتونخواملی عوامی پارٹی ،نیشنل پارٹی کرے گی دوسری جانب مسلم لیگ (ق )،مسلم لیگ (ن) اور اپوزیشن کے ارکان قائد ایوان کیلئے مسلم لیگیوں کو ووٹ دینگے اس طرح بلوچستان میں بلامقابلہ قائد ایوان کا خواب چکنہ چور ہوگیا اور اب مقابلہ ہوگا اورمسلم لیگ (ن) دوحصوں میں تقسیم ہوگئی ایک حصے کی قیادت سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر کرینگے جن کیساتھ نواب ثناء اللہ زہری کے حامی ارکان ہونگے اور نیشنل پارٹی ،پشتونخواملی عوامی پارٹی بھی ہوگی جبکہ دوسری جانب مسلم لیگ (ق )،مسلم لیگ (ن) اور اپوزیشن کے ارکان ہونگے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کیلئے ابھی تک ایک دن اور ایک رات باقی ہے دونوں گروپوں کی جانب سے قائد ایوان کی نشست پر اپنا امیدوار کھڑا کرنے کے اعلان کیساتھ ہی کوئٹہ میں سیاسی سرگرمیاں اضافہ ہوگیا ہے اور توڑ جوڑ کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا اب فیصلہ اسمبلی کے فلور پر ہوگا کہ بلوچستان کا نیا وزیراعلی کون ہوگا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…