منگل‬‮ ، 31 مارچ‬‮ 2026 

ریکارڈ کی تبدیلی،پاناما لیکس کا معاملہ کیسے ”گول‘ ‘ کیاجارہاہے؟معروف صحافی نے بھانڈہ پھوڑ دیا

datetime 15  جون‬‮  2017 |

اسلام آباد (نیو زڈیسک) وزیراعظم نواز شریف اگر مستعفی ہو جاتے تو یہ ان کے لئے بہتر ہوتا۔ ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی چینل کے اینکر کاشف عباسی نے اپنے پروگرام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کا الزام ہے کہ سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے ریکارڈ میں ردوبدل کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جے آئی ٹی کا خیال ہے کہ اندر کا آدمی جو ہمیں یہ تمام معلومات بتا رہا ہے۔

جے آئی ٹی اس خوف سے اس شخص کا نام نہیں لے سکتی کیونکہ اس کی جان کو خطرہ ہے۔ کاشف عباسی نے بتایا کہ جے آئی ٹی کی جب ایس ای سی پی سے ریکارڈ کیلئے درخواست دی تو ایس ای سی پی کے چیئرمین نے یہ کہہ کر ریکارڈ دینے سے انکار کر دیا کہ ہمارے پاس ڈیٹا نہیں۔ جب فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے ایف بی آر سے ٹیکس گوشوارے مانگے گئے تو ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ٹیکس کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے لیکن اصرار پر انہوں نے تھوڑی تھوڑی تفصیلات بھجوانا شروع کر دیں۔پروگرام میں پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائزہ نے انکشاف کیا کہ انہیں ایف بی آر میں موجود شخص نے بتایا کہ میاں صاحبان کی دستاویزات اور ان کی فائلز کو ایک کمرے میں بند کر کے تالہ لگا دیا گیا ہے۔ جس پر پروگرام کے میزبان کاشف عباسی نے کہا کہ انہوں نے تو یہ بھی سنا ہے کہ ایف بی آر نے اس ایک کمرے میں شریڈنگ مشین لگا رکھی ہے اور ملازمین کو کہا گیا ہے کہ جو بھی اس کمرے میں کام کرے گا اسے 21ویں یا 22 ویں گریڈ میں ترقی دی جائے گی۔۔واضح رہے کہ وزیراعظم ہاؤس سے جاتے ہوئے بھی وزیرداخلہ وہاں موجود تھے مگر وزیرداخلہ دیگرسرکردہ وزراء کے ہمراہ فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے سامنے کارکنوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نہ آ سکے ۔ وزیردفاع خواجہ محمد آصف اور وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بھی واضح کیا کہ وہ وزراء کی حیثیت سے نہیں بلکہ کارکنوں کی حیثیت سے یہاں موجود ہیں اور موجود رہیں گے ۔ یہ دلچسپ امر ہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں بیان دیتے ہوئے وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے خود کارکنوں کو وزیراعظم کی پیشی کے موقع پر وہاں آنے سے روکا تھا ۔ اپنے اعلان کے برعکس خود وہاں موجود تھے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…