منگل‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2026 

چین نے پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی لگا دی

datetime 15  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پاکستان سے چین پہنچنے والے 10 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد چین نے قومی انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی پروازوں کی آمد پر 3 ہفتوں کے لیے پابندی عائد کردی۔نجی ٹی وی جیوکے مطابق پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان نے چین کی جانب سے پابندی کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان سے چین جانے والے مسافروں کی

72 گھنٹے پہلے ہونے والے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی تھی۔انہوں نے بتایا کہ جب یہ مسافر چین پہنچے تو وہاں ان کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے چین کے لیے ہفتہ وار صرف ایک پرواز آپریٹ کرتی ہے جب کہ چینی فضائی کمپنی کے ہفتہ وار 19 پروازیں پاکستان آتی ہیں۔دوسری جانب چین میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر پی آئی اے نے چین جانے والی پروازیں عارضی طور پر معطل کردیں۔پروازیں پاکستانی مسافروں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر منسوخ کی گئیں۔ ترجمان پی آئی اے نے پروازوں کی منسوخی کی تصدیق کردی ہے۔ذرائع کے مطابق چین نے بھی پاکستانی مسافروں پر عارضی سفر ی پابندیاں عائد کی ہیں، پی آئی اے چین کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کرتی ہے۔دوسری جانب چین کی کمپنی سینوویک بائیوٹیک کی تیار کردہ کووڈ 19 ویکسین بیماری کی روک تھام کے لیے 50.38 فیصد تک موثر قرار دی گئی ہے۔برازیل میں اس ویکسین کے حتمی مراحل کے نتائج جاری کیے گئے ہیں، جس میں اس کی افادیت ابتدائی نتائج سے نمایاں حد تک کم بتائی گئی ہے۔بیماری کی روک تھام کے لیے اتنی افادیت ریگولیٹری منظوری کے لیے کافی ہے مگر ابتدائی نتائج میں اسے 78 فیصد تک موثر قرار دیا گیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برازیلین حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ساپالو کے بوتانتین انسٹیٹوٹ اور ساپالو حکومت کے مطابق سینوویک کی کووڈ ویکسین کلییکل ٹرائل میں مجموعی طور پر 50.38 فیصد تک موثر ثابت ہوئی۔ٹرائل کے مطابق یہ ویکسین بیماری کی معمولی شدت کے کیسز روکنے میں 78 فیصد اور معتدل و سنگین کیسز کی روک تھام میں سو فیصد موثر رہی۔اس ویکسین کی افادیت کی مجموعی شرح عالمی ادارہ صحت کے طے کردہ 50 فیصد سے زیادہ ہے۔حیران کن طور پر گزشتہ ہفتے بوتانتین انسٹیٹوٹ نے جزوی نتائج میں کہا تھا کہ یہ ویکسین بیماری کی روک تھام کے لیے 78 سے سو فیصد تک موثر ہے۔برازیل کی 8 ریاستوں میں 13 ہزار طبی ورکرز کو اس ویکسین کے ٹرائل کا حصہ بنایا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…