اتوار‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2026 

کشمیر متنازعہ علاقہ ہے، دشمن کی ہر کوشش کا قومی عزم اور فوجی طاقت سے جواب دیا جائیگا،آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا  

datetime 26  مئی‬‮  2020 |

راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کشمیر متنازعہ علاقہ ہے، جارحیت کے ذریعے متنازعہ حیثیت میں تبدیلی کی ہر کوشش کا قومی عزم اور فوجی طاقت سے جواب دیا جائے گا،بھارتی قابض فوج کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتی،کشمیر میں بھارتی اقدامات، لاک ڈائون کا مقصد انسانی حقوق کی خلاف ورزیو ں سے عالمی توجہ ہٹانا ہے،

جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے خلاف جوانوں کا حوصلہ قابل تعریف ہے۔ آئی ایس پی ار کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر پونا سیکٹر کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے پونا سیکٹر میں جوانوں کے ساتھ نماز عید ادا کی۔ بری فوج کے سربراہ نے پاک فوج کے فرنٹ لائن سولجر کی پیشہ وارانہ اور آپریشنل تیاریوں کی تعریف کی۔ افسروں اور جوانوں سے گفتگو کرتے آرمی چیف نے ملکی سلامتی اور خوشحالی کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی خطرات سے بخوبی آگاہ ہے، بھارتی قابض فوج کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتی۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے خلاف جوانوں کا حوصلہ قابل تعریف ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی اقدامات، لاک ڈائون کا مقصد انسانی حقوق کی خلاف ورزیو ں سے عالمی توجہ ہٹانا ہے، اسی وجہ سے بھارت لائن آف کنٹرول پر سول آبادی کو نشانہ بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی تمام خطرات سے بخوبی آگاہ ہے، جنوبی ایشیاء میں عدم استحکام کی کوششوں کے سنگین نتائج نکلیں گے۔ امید کرتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کے مبصر مشن کو آزادانہ نقل و حمل کو اہمیت دی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ کے مبصر مشن کو آزاد کشمیر میں مکمل آزادی ہے، قومی توقعات کے مطابق اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آزمائش میں ہونے کے باوجود کشمیریوں کی جدوجہد ضرور کامیاب ہو گی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اس مشکل وقت میں قوم اللہ تعالیٰ کی خصوصی رحمت کیلئے دعاگو ہیں، خوشی کے تہواروں پر گھر سے دور ایک سپاہی کی فرض کی ادائیگی قابل فخر ہے، پاک فوج غیر متزلزل عزم کے ساتھ یہ فرض ادا کرتی رہے گی۔ پاک فوج کے سربراہ نے واضح کیا کہ جارحیت کے ذریعے متنازعہ حیثیت میں تبدیلی کی ہر کوشش کا قومی عزم اور فوجی طاقت سے جواب دیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…