پیر‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2026 

شمالی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن، 9 دہشت گرد ہلاک، دو سپاہی بھی شہید

datetime 26  اپریل‬‮  2020 |

راولپنڈی /شمالی وزیرستان (این این آئی)سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کرکے 9 دہشت گردوں کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کر لیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے خیسولہ اور دوسالی میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران مقابلے میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوئے ، ایک کو حراست میں لے لیا گیا۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید اور 5 زخمی ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں لانس نائیک عبدالوحید اور سپاہی سکوم داد شامل ہیں۔

لانس نائیک عبدالوحید شہید کی عمر29 سال اور تعلق مظفرآباد کے علاقے راج کنڈی سے تھا، لانس نائیک عبدالوحید کے لواحقین میں زوجہ، 3 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔سپاہی سکوم داد شہید کی عمر33 سال اور تعلق چھانگلہ گلی ایبٹ آباد سے ہے، سپاہی سکوم داد کے اہلخانہ میں زوجہ، ایک بیٹا اور بیٹی شامل ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے کی سرچنگ کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لیا گیا۔یاد رہے کہ چند روز قبل بھی سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…